
روس اور یوکرین کے درمیان نویں اماراتی ثالثی 190 قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ہوئی کامیاب
متحدہ عرب امارات نے روسی فیڈریشن اور یوکرین کے درمیان نئی جنگی قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے کو مکمل کرنے میں اپنی ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا جس میں دونوں طرف سے یکساں طور پر 190 قیدی شامل تھے۔ واضح رہے کہ ان ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلے کیے گئے قیدیوں کی کل تعداد 2184 ہو گئی۔

GITEX گلوبل میں ڈیجیٹل تبدیلی اور قونصلر خدمات کے مستقبل کا وزارت خارجہ نے لیا جائزہ
"GITEX 2024" نمائش میں اپنی نمایاں شرکت کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں وزارت خارجہ اپنی قیادت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ چنانچہ یہ اپنی ان حکمت عملی کو نمایاں کررہی ہے جو "اسمارٹ مشن" کے اقدام اور بیوروکریسی کے بغیر قونصلر خدمات کے مستقبل کی حمایت کرنے کے لیے قونصلر خدمات میں الیکٹرانک انضمام اور مصنوعی ذہانت کے حل کو حکومتی کارروائیوں میں ضم

متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان کے لیے 120 ٹن امدادی سامان لے جانے والے مزید تین طیارے روانہ
متحدہ عرب امارات نے لبنان کے لیے اپنی انسانی امداد جاری رکھی ہوئی ہے، جس کے تحت طبی اور خوراک کی امداد، ایمبولینس اور رہائش کے سامان سمیت ضروری امدادی سامان لے جانے والے تین اور طیارے روانہ کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے اب تک 515 ٹن امدادی سامان لے جانے والے 12 طیارے بھیجے ہیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے انڈر سیکرٹری جنرل سے وزارت خارجہ کی ہوئی ملاقات
ابوظہبی میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں، اسسٹنٹ وزیر برائے امور خارجہ برائے ترقیاتی امور اور بین الاقوامی تنظیم عزت مآب سلطان محمد الشامسی نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے انڈر سیکرٹری جنرل ہاویر کاسٹیلنوس موسکویرا سے ملاقات کی۔

عرب گروپ کی جانب سے یمن پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو انسانی حقوق کونسل نے کیا منظور
اپنے ستاونویں اجلاس کے اختتام پر، ہیومن رائٹس کونسل نے اتفاق رائے سے عرب گروپ کی طرف سے "یمن کو انسانی حقوق کے میدان میں تکنیکی مدد اور صلاحیت سازی کی فراہمی" سے متعلق متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد کو منظور کرلیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے UNRWA کے ہیڈ کوارٹر کو ضبط کرنے کے اعلان کی متحدہ عرب امارات نے بیان کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے ہیڈ کوارٹر کو ضبط کرنے، اس کی سرگرمیاں بند کرنے نیز اس کی جگہ ایک بستی کے قیام کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ چنانچہ اس دوران اس نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں موجودہ تاریخی اور قانونی صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے تمام اقدامات کو مسترد کرنے کا اظہار کیا۔

موسمیاتی اور ترقی کے چوتھے وزارتی اجلاس میں متحدہ عرب امارات نے موسمیاتی مالیات اور عالمی لچک کے عزم کا کیا اعادہ
متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے توانائی اور پائیداری عزت مآب عبداللہ بالعلا نے آج باکو میں پری COP29 میٹنگز کے دوران منعقدہ موسمیاتی اور ترقی کے چوتھے وزارتی اجلاس میں ایک بیان دیا۔ چنانچہ اپنے خطاب میں عالی وقار بالعلا نے،

صدر مملکت اور ان کے دونوں نائبین نے استوائی گنی کے صدر کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ پر دی مبارکباد
صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے جمہوریہ استوائی گنی کے صدر عزت مآب تھیوڈور اوبیانگ نگوما مباسوگو کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پر مبنی ایک ٹیلیگراف بھیجا۔

لبنان میں امن فوج پر کئے گئے حملے کی متحدہ عرب امارات نے بیان کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) پر کئے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کی وجہ سے بین الاقوامی فورس کے متعدد ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔

میکسیکو کی صدر کی تقریب حلف برداری میں الصایغ نے کی شرکت
میکسیکو کے دارالحکومت میں واقع نیشنل پیلس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی میکسیکو کی ریاستہائے متحدہ کی صدر محترمہ کلاڈیا شین بام کی افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصايغ نے شرکت کی۔

صدر مملکت اور ان کے دو نائبین نے سپین کے بادشاہ کو ان کے قومی دن پر دی مبارکباد
صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے اسپین کے بادشاہ محترم جناب فلپ ششم کو ان کے ملک کے قومی دن کے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پر مبنی ایک ٹیلیگراف بھیجا۔

"اے لبنان! امارات آپ کے ساتھ ہے" نامی مہم کے ایک ضمن میں، 4,000 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ، لوگوں نے تیار کئے 10,000 امدادی پیکج اور 200 ٹن امدادی سامان
اپنے لبنانی بھائیوں کو امدادی تعاون فراہم کرنے اور لبنان جس انسانی بحران کا شکار ہے اس کی شدت کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری کوششوں کے فریم ورک کے ضمن میں، آج 4,000 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ "اے لبنان! متحدہ عرب امارات آپ کے ساتھ ہے" کمیونٹی مہم کی شروعات کی گئی۔واضح رہے کہ اس دوران 200 ٹن امدادی سامان تیار کیا گیا تھا، جس میں 10,000 امدادی پیکج تیار کیے گئے۔

بچوں اور خواتین کے لئے 37 ٹن سامان سے لدا نواں طیارہ......متحدہ عرب امارات نے بھیجا دوست لبنانی عوام کے لیے اضافی امدادی تعاون
"اے لبنان! متحدہ عرب امارات آپ کے ساتھ ہے" نامی مہم کے ایک حصے کے طور پر متحدہ عرب امارات نے لبنانی بھائیوں کی حمایت میں بچوں اور خواتین کے لئے 37 ٹن سامان سے لدا ایک طیارہ بھیجا۔

عبداللہ بن زاید اور جمہوریہ فرانسیس کے یورپی اور خارجہ امور کے وزیر جین نول بیروٹ نے ٹیلی فون پر کیا دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے آج ایک فون کال کے دوران فرانس کے یوروپ اور خارجہ امور کے وزیر محترم جین نول بیروٹ کے ساتھ دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور تزویراتی شراکت داری کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کو موصول ہوئی بارباڈوس کی نئی سفیرہ کی اسناد کی ایک کاپی
اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے پروٹوکول امور وزارت خارجہ عزت مآب سیف عبداللہ الشامسي کو متحدہ عرب امارات میں بارباڈوس کی نئی سفیرہ محترمہ اینالی سیسلیا باب کی اسناد کی کاپی موصول ہوئی۔

وزارت خارجہ کو موصول ہوئی جمہوریہ فجی کے نئے سفیر کی اسناد کی ایک کاپی
اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے پروٹوکول امور وزارت خارجہ عزت مآب سیف عبداللہ الشامسي کو متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ فجی کے نئے سفیر محترم صديق فيصل رياض كويا کی اسناد کی کاپی موصول ہوئی۔

پانی کی ٹیکنالوجی اور گورننس سے متعلق تعاون کو متحدہ عرب امارات اور سنگاپور نے کیا مضبوط
پانی کے انتظام نیز گورننس کے ساتھ ساتھ 2026 میں ہونے والی امارات-سینیگال واٹر کانفرنس کی تیاری میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے، COP29 سے پہلے کی تقریب کے موقع پر، متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے توانائی اور پائیداری کے امور عزت مآب عبداللہ بالعلا نے سنگاپور کی پائیداری اور ماحولیات کے وزیرعزت مآب گریس فو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

پانی کی پائیداری کے اقدامات سے متعلق تعاون کو متحدہ عرب امارات اور بارباڈوس نے کیا مضبوط
باکو میں پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے، پری COP29 میٹنگز کے موقع پر، متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے توانائی اور پائیداری امورعزت مآب عبداللہ بالعلا نے بارباڈوس کے وزیر اعظم کے دفتر کے منسٹر محترمہ ڈاکٹر شانتال منرو-نائٹ سے ملاقات کی۔

صدر مملکت اور ان کے دو نائبین نے فجی کے صدر کو ان کے قومی دن کی سالگرہ پر دی مبارکباد
صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے جمہوریہ فجی کے صدر عزت مآب ولیم کیٹونیفر کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پر مبنی ایک ٹیلیگراف بھیجا۔

متحدہ عرب امارات اور جاپان کے درمیان سیاست، سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون کی کمیٹی کا منعقد ہوا دوسرا اجلاس
2022 میں اعلان کردہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ اقدام کے فریم ورک کے ضمن میں، متحدہ عرب امارات اور جاپان کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے سیاست، سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون پر ذیلی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد کیا۔
واپس 161 180 واپس 200 واپس