موسمیاتی اور ترقی کے چوتھے وزارتی اجلاس میں متحدہ عرب امارات نے موسمیاتی مالیات اور عالمی لچک کے عزم کا کیا اعادہ

اتوار 13/10/2024
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے توانائی اور پائیداری عزت مآب عبداللہ بالعلا نے آج باکو میں پری COP29 میٹنگز کے دوران منعقدہ موسمیاتی اور ترقی کے چوتھے وزارتی اجلاس میں ایک بیان دیا۔ چنانچہ اپنے خطاب میں عالی وقار بالعلا نے، خاص طور پر پیرس معاہدے اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے تناظر میں، عالمی موسمیاتی لچک کو بڑھانے اور کمزور ممالک کے لیے موسمیاتی مالیات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
COP28 میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کی نشاندہی کرتے ہوئے بالعلا نے ان تین تنقیدی نظریات کو اجاگر کیا جوکہ عالمی ماحولیاتی برادری میں چرچے میں رہے ہیں۔ سب سے پہلے آپ نے ترقی پذیر ممالک کے لیے موافقت کے فنانس کو نمایاں طور پر بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اسی اثناء میں آپ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 4 سے 5 سال کے اندر موافقت فنانس کو دوگنا کرنے کی موجودہ بنیادی لائن بالکل ناکافی ہے۔
دوسرے نقطے میں عالی ذی وقار بالعلا نے برج ٹاؤن انیشیٹو کی طرف سے COP فریم ورک کے اندر کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کو شامل کرنے کی دعوت پر روشنی ڈالی۔ دریں اثناء، آپ نے موجودہ درجہ بندیوں، خاص طور پر قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں نظامی تعصب کے بارے میں خدشات کی نشاندہی کی۔ متحدہ عرب امارات کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے آپ نے قابل تجدید توانائی کے عالمی رہنما کے طور پر مصدر کی کامیابی کا حوالہ دیا۔ چنانچہ اس دوران آپ نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بہت سی ترقی پذیر مارکیٹوں میں سمجھے جانے والے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا سکتا ہے۔ 
آخر میں، عزت مآب بالعلا نے کم سے کم ترقی یافتہ ممالک (LDCs) اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں (SIDS) کے لیے ناکافی موسمیاتی مالیات کے اہم مسئلے پر توجہ دی، خاص طور پر وہ جو تنازعات اور انسانی بحرانوں سے دوچار ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ نے مزید جدید فنانسنگ سلوشنز پر زور دیا، جیسے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کا صومالیہ کے ساتھ $100 ملین کا معاہدہ، جو مستقبل کے اقدامات کے لیے ایک ڈھانچے کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی ملک ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی مقابلے میں پیچھے نہ رہے، اپنے کلام کے اختتام میں، عالی ذی وقار بالعلا نے عالمی رہنماؤں سے 2024 اور اس کے بعد کی اعلیٰ آب و ہوا کی مالیاتی ترجیحات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں