قونصلیٹ جنرل کی طرف سے ابتدائی کوشش کے طور پر عزت مآب بخیت عتیق الرمیثی ۔ قونصل جنرل برائے متحدہ عرب امارات کراچی نے انڈس ہسپتال کا دورہ کیا جو کہ صحت کی مفت سہولیات فراہم۔ کررہا ہے۔ خاص طور پر کینسر کے مریضوں کیلئے۔
اپنے دورہ کے دوران عزت مآب بخیت عتیق الرمیثی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب عبد الباری خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب مشہود رضوی نے ہسپتال کے خصوصی ڈیپارٹمنٹس بشمول فارمیسی، لیبارٹریز، بلڈ بینک، سرجیکل آپریٹنگ روم اور کینسر کے مریضوں کیلیے مختص وارڈز، خاص طور پر بچوں کے وارڈز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
قونصل جنرل صاحب نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات اور مریضوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔