خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی انوویشن اور عزت مآب رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق پاکستان کی سرپرستی میں پہلے پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا اعلان کیا گیا ہے، جو 4 سے 6 اکتوبر 2024 کو کراچی کے ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی انوویشن اور عزت مآب رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق پاکستان کی سرپرستی میں پہلے پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا اعلان کیا گیا ہے، جو 4 سے 6 اکتوبر 2024 کو کراچی کے ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
زیرو گورنمنٹ بیوروکریسی پروگرام کے تحت حکومتی طریقہ کار کو آسان بنانے اور کم کرنے اور غیر ضروری شرائط و ضوابط کو ختم کرنے کے تحت، قونصلیٹ جنرل نے ایک الیکٹرانک فارم متعارف کرایا ہے https://forms.gle/QTK4PCGwvzGD8hgs9 جس میں مطلوبہ معلومات کو درج کیا جائے گا، تاکہ یواے ای میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند پاکستانی تاجروں کے لیے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے عید الاضحی کے موقع پر مذہبی برادریوں (سکھوں، پارسیوں، عیسائیوں) کے نمائندوں کا استقبال کیا جسکا مقصد مذاہب کے درمیان رواداری، ہم آہنگی، محبت اور امن کو فروغ دینا ہے، تاکہ ثقافتوں کے درمیان رواداری اور معاشرے کے طبقات کے درمیان باہمی احترام کے اصول، رواداری کو قائم کرنا اور فروغ دینا ہے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی خصوصیات ہیں۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سندھ کے وزیر اعلیٰ عزت مآب مراد علی شاہ کو متعدد عہدیداروں، اراکین اور سفارتی مشنز کے نمائندوں کی موجودگی میں ھدیۂ تبریک اور دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
قونصلیٹ جنرل کی طرف سے ابتدائی کوشش کے طور پر عزت مآب بخیت عتیق الرمیثی ۔ قونصل جنرل برائے متحدہ عرب امارات کراچی نے انڈس ہسپتال کا دورہ کیا جو کہ صحت کی مفت سہولیات فراہم۔ کررہا ہے۔ خاص طور پر کینسر کے مریضوں کیلئے۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عزت مآب بخیت عتیق الرمیثی نے سندھ کے وزیر بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ کی موجودگی میں "بین المذاہب ہم آہنگی" کے لیے افطار کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مذہبی نمائندوں نے شرکت کی۔