عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات برائے کراچی، نے وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین، جناب رانا مشہود احمد خان کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔
اس ملاقات میں نوجوانوں کی ترقی، ہنر مندی میں اضافہ، اور بااختیار بنانے کے اقدامات کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات پاکستان کے نوجوانوں کی حمایت اور مثبت بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاس ہے۔