ہمیں فالو کریں
جنرل۔

مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سفر کرنے والے شہریوں کے سیزن کے لئے وزارت خارجہ ہے تیار

پير 10/6/2024

وزارت خارجہ نے حج کی مناسک ادا کرنے کے لیے جانے والے شہریوں کے سفری سیزن کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کی ہے تاکہ سفر کے آسان تجربے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری طریقہ کار اور اقدامات اٹھائے جائیں نیز یہ کہ وزارت شہریوں کو چوبیس گھنٹے اہم خدمات فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔

وزارت سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کرنے اور وزارت کی ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپلیکیشن پر ہر منزل کے مطابق سفری ہدایات کے صفحہ پر جا کر حجاج کے لیے انتہائی اہم ہدایات کا جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وزارت نے سفر سے پہلے حج پرمٹ جاری کرنے نیز ویکسینیشن کی مطلوبہ بنیادی خوراکیں، خاص طور پر "فلو ویکسینیشن" لینے کی ضرورت کی نشاندہی کی۔ جیسا کہ حج کے مناسک کی ادائیگی کے لیے ملکی بندرگاہوں سے نکلتے وقت ویکسی نیشن کارڈ پیش کرنا ضروری ہوتا ہے۔

جدہ میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عالی ذی وقار ناصر بن ھویدین الکتبی نے سفارتی عملے اور وزارت میں متعلقہ ورک ٹیموں کو شہریوں کے مسائل پر 24 گھنٹے فالو اپ کرنے کے لیے تیار رہنے کا اشارہ دیا۔ اس کے علاوہ وزارت کی طرف سے ایک وفد کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری حج وفد میں شرکت کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے، جوکہ اسلامی امور اور اوقاف کی جنرل اتھارٹی سے وابستہ ہے۔ دریں اثناء وزارت کی ویب سائٹ www.mofa.gov.ae یا "UAEMOFA" اسمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے "My Tawajodi" سروس کے لیے رجسٹر کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ جیسا کہ یہ خدمت وزارت کی ٹیم کو شہریوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ضروری مدد فراہم کرنے کے قابل بناتی ہے۔

سفر کے دوران اماراتی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت خارجہ بیرون ملک تمام شہریوں کو چوبیس گھنٹے مدد فراہم کررہی ہے نیز ملک کے شہریوں کے لیے نامزد ایمرجنسی لائن سروس 0097180024 کے ذریعے یہ ہنگامی حالات سے نمٹ رہا ہے جن کا شہریوں کو سامنا ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایک الیکٹرانک "واپسی دستاویز" جاری کرنے کی خدمت بھی دستیاب ہے، جس سے کہ متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کے کھو جانے، نقصان پہنچنے یا ختم ہونے کی صورت میں شرائط کے ساتھ ملک سے باہر مقیم اماراتی شہری کو 30 منٹ سے بھی کم وقت میں دستاویز جاری کر دی جائیں گی۔

ٹول ٹپ