ہمیں فالو کریں
جنرل۔

جمہوریہ سربیا کی وزارت خارجہ میں سفارتی پروٹوکول کے سربراہ کو متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پیش کی اپنی اسناد کی ایک کاپی

جمعرات 18/4/2024

جمہوریہ سربیا میں سفیر غیر معمولی اور مفوض کی حیثیت سے عزت مآب احمد حاتم المنہالی نے جمہوریہ سربیا کی وزارت خارجہ میں سفارتی پروٹوکول کے سربراہ عزت مآب برانکو راڈوانووک کو اپنی اسناد کی ایک کاپی پیش کی۔

عزت مآب راڈوانووک نے کام کے فرائض کی انجام دہی نیز دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے والے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے میں محترم المنہالی کی کامیابی و کامرانی کی تمنا ظاہر کی۔ چنانچہ اس دوران انہوں نے ان کے کاموں کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے اپنے ملک کی تیاری پر زور دیا۔

اپنی طرف سے، عزت مآب المنھالی نے جمہوریہ سربیا میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے پر اپنے فخر کا اظہار کیا نیز مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور فعال کرنے کی اہنی خواہش کا اظہار کیا۔ جس سے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

دریں اثناء اس ملاقات کے دوران، متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ سربیا کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا، نیز انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے کہ دونوں دوست ممالک اور عوام کے مفادات اور عزائم کو پورا کیا جا سکے۔

 

ٹول ٹپ