ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت اور نائجیریا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر کیا تبادلہ خیال

منگل 12/9/2023

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نهيان "حفظه الله" نے آج ابوظہبی کے بیچ پیلس میں وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے صدر عزت مآب بولا احمد تینوبو کا استقبال کیا گیا جو کہ ایک ورکنگ وزٹ پر مملکت تشریف لائے ہیں۔عالی ذی وقار نے نائجیریا کے صدر کا متحدہ عرب امارات میں خیرمقدم کیا اور صدارت سنبھالنے پر ان کو نئے سرے سے مبارکباد دی اور ان کے قومی فرائض میں کامیابی کی خواہش کی۔ عزت مآب نے دونوں ممالک کے تعلقات کو باہمی مفادات کے حصول کے لیے تعاون کے وسیع افق تک لے جانے کے لیے مل کر کام کرنے کے تعلق سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے راستوں اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر اقتصادی، پائیدار ترقی، توانائی، مشترکہ موسمیاتی کارروائی، اور دوسرے پہلوؤں پر جو کہ دونوں ممالک میں ترقی کے حصول کی کوششوں سے ہم آہنگ ہیں۔ ملاقات میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور مشترکہ دلچسپی کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) کے فریقین کی کانفرنس سے متعلق بات کی گئی جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات اس سال کے آخر میں کرے گا۔ نیز اس تناظر میں، دونوں فریقوں نے مشترکہ عالمی چیلنجوں کے موثر اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر موسمیاتی کارروائی کو تیز کرنا، پائیدار ترقی اور اقتصادی خوشحالی، تاکہ پوری انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل بنایا جا سکے۔عزت مآب شیخ محمد بن زید آل نهيان نے تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی بنیاد کو وسعت دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل کوششوں پر زور دیا۔جو کہ باہمی احترام اور اس مشترکہ تعاون کے اصولوں پر مبنی ہیں جو عوام کی ترقی اور پیشرفت اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل، استحکام اور خوشحالی کے لیے وسائل پیدا کرتا ہے۔عالی ذی وقار نے متحدہ عرب امارات افریقی براعظم کے ساتھ تعلقات کے لیے اپنے اسٹریٹجک وژن کے فریم ورک کے اندر نائجیریا کے ساتھ اپنے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔اپنی طرف سے، نائجیریا کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس دوران آپ نے دونوں ممالک میں پائیدار ترقی کی کوششوں اور پیشرفت کی حمایت کے لیے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کو اجاگر کیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے ان ممتاز تعلقات کی تعمیر کی اہمیت پر بھی زور دیا جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کی سطح اور دیگر شعبوں میں جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں اور ان کے باہمی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے حاصل ہونے والی امید افزا صلاحیتوں اور مواقع کی روشنی میں ان کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کو بڑھایا جا سکے۔ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زايد آل نهيان، صدارتی دفتر کے مشیر برائے خصوصی امور عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نهيان، صدر مملکت عالی ذی وقار کے سفارتی مشیر عزت مآب ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر برائے توانائی اور انفراسٹرکچر محترم جناب سہیل بن محمد فرج فارس المزروعی، وزیر اقتصادیات عزت مآب عبداللہ بن طوق المری نیز انسانی وسائل اور امارات کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد المنان العور نے شرکت کی۔اس مجلس میں نائیجیریا کے صدر کے ساتھ آنے والے وفد نے بھی شرکت کی جس میں متعدد وزراء اور نائجیریا کے سینئر حکام شامل تھے۔

ٹول ٹپ