دوست لبنانی عوام کی حمایت میں.. 2000 ٹن امدادی سامان سے لدا ہوا اماراتی جہاز پہونچا بیروت کی بندرگاہ پر

واضح رہے کہ یہ جہاز موجودہ بحران کی روشنی میں لبنانی بھائیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل انسانی امداد کے فریم ورک کے اندر آتا ہے، جوکہ مملکت کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے نیز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دفتر کے سربراہ عزت مآب شیخ منصور بن زايد آل نهيان کی پیروی کے طور پر تھا۔ واضح رہے کہ صدارتی دفتر برائے ترقیاتی امور اور شہداء کے اہل خانہ کے نائب سربراہ، بین الاقوامی انسانی امور کی کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ ذياب بن محمد بن زايد آل نهيان نے اس کی نگرانی کی۔
اس سلسلے میں، معاون وزیر برائے امور خارجہ برائے ترقیاتی امور اور بین الاقوامی تنظیم، بین الاقوامی انسانی امور کی کونسل کے رکن، عزت مآب سلطان محمد الشامسی نے کہا: "یہ نئی امداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان مشکل حالات میں دوست لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی خواہش کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ جیسا کہ جہاز میں 1,000 ٹن خوراک کا سامان اور 1,000 ٹن مختلف پناہ گاہوں کا سامان تھا۔ چنانچہ اس سے اب تک بھیجی جانے والی امداد کی رقم 2,610 ٹن تک پہنچ گئی۔"
عزت مآب نے مزید کہا: "ہنگامی انسانی بنیادوں پر ردعمل کو تقویت دینے کے لیے ان انتھک کوششوں سے دوست لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں دانشمند قیادت کی گہری دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔ جو کہ بلند و بالا اور برادرانہ انسانی اقدار کی علامت ہے، نیز جو ہمارے لبنانی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی، تعاون، ہم آہنگی اور یکجہتی کا مطالبہ کرتی ہے۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ حالات کی روشنی میں دوست لبنانی عوام کی حمایت کے فریم ورک کے اندر، نیز صدر مملکت حفظه الله کی ہدایت کے تحت، 4 اکتوبر کو، متحدہ عرب امارات نے لبنانی بھائیوں کی حمایت کے لیے " اے لبنان! متحدہ عرب امارات تمہارے ساتھ ہے" مہم کا آغاز کیا۔ چنانچہ اس کے ذریعہ 14 طیارے بھیجے گئے (ان میں سے کچھ عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے تعاون سے تھے)۔ واضح رہے کہ یہ "اے لبنان! متحدہ عرب امارات آپ کے ساتھ ہے" مہم کے علاوہ ہے، جس میں 1,300 ٹن امدادی سامان اکٹھا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس کو متحدہ عرب امارات کے یکجہتی اور انسانی ہمدردی پر مبنی تعاون کے نقطہ نظر کے مخلصانہ اظہار کے طور پر 24 اماراتی عطیہ دینے والے اداروں اور ہزاروں رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ انجام دیا گیا۔
متعلقہ خبریں

"اے لبنان!امارات آپ کے ساتھ ہے۔" مہم کے ایک حصے کے طور پر، لبنانی ماؤں کے لئے پہونچی "مدر آف دی ایمریٹس" تحفے کی دوسری کھیپ
"مدر آف ایمریٹس،" جنرل وومن یونین کی صدر، سپریم کورٹ کے صدر ، کونسل برائے زچگی اور بچپن، اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن، محترمہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی طرف سے تحفے کے دوسرے کھیپ کے طور پر، موجودہ بحران کی روشنی میں لبنانی ماؤں کی حمایت میں، بیروت ہوائی اڈے پر دو طیارے 80 ٹن سامان اور خواتین کے لیے خصوصی ضروریات لے کر پہنچے۔ چنانچہ اس کے ساتھ محترمہ کے تحفے کے تحت اور "اے لبنان!
تفصیلات دیکھیں
لبنانی بھائیوں کے لیے متحدہ عرب امارات نے بھیجا 40 ٹن امداد سے لدا 15 واں امدادی طیار
صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، "اے لبنان! متحدہ عرب امارات آپ کے ساتھ ہے۔" نامی قومی کمیونٹی مہم کے ضمن میں، متحدہ عرب امارات نے دوست لبنانی عوام کے لیے اضافی امداد کا پندرہواں طیارہ بھیجا، جس میں کہ 40 ٹن امدادی ٹوکریاں تھیں جن میں بنیادی غذائی اشیاء اور بچوں کے لیے ضروری سامان موجود تھا۔
تفصیلات دیکھیں
لبنانی پناہ گزینوں اور واپس آنے شامی افراد کے لیے متحدہ عرب امارات نے شام کو بھیجا ایک امدادی طیارہ
موجودہ بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے فوری ردعمل کے تسلسل کے طور پر، "اے لبنان! متحدہ عرب امارات آپ کے ساتھ ہے۔" نامی قومی کمیونٹی مہم کے ضمن میں، متحدہ عرب امارات نے لبنانی پناہ گزینوں اور واپس آنے والے شامی افراد کی مدد کے لیے 40 ٹن ضروری طبی مواد اور بنیادی خوراک کے سامان سے لدا ہوا ایک امدادی طیارہ بھیجا ہے۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی پالیسی میں شامل انسانی اقدار خطے میں ہونے والی پیشرفت کی روشنی میں عیاں ہیں: شام میں متحدہ عرب امارات کے سفیر
شامی عرب جمہوریہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب حسن احمد الشحی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرحوم شیخ زايد بن سلطان آل نهيان "طيب الله ثراه"کے ذریعہ متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد سے متحدہ عرب امارات کو انسانی امداد فراہم کرنا ریاست کی پالیسی کا ایک بڑا محور رہا ہے
تفصیلات دیکھیں