جنرل۔

"اے لبنان!امارات آپ کے ساتھ ہے۔" مہم کے ایک حصے کے طور پر، لبنانی ماؤں کے لئے پہونچی "مدر آف دی ایمریٹس" تحفے کی دوسری کھیپ

جمعرات 07/11/2024

"مدر آف ایمریٹس،" جنرل وومن یونین کی صدر، سپریم کورٹ کے صدر ، کونسل برائے زچگی اور بچپن، اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن، محترمہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی طرف سے تحفے کے دوسرے کھیپ کے طور پر، موجودہ بحران کی روشنی میں لبنانی ماؤں کی حمایت میں، بیروت ہوائی اڈے پر دو طیارے 80 ٹن سامان اور خواتین کے لیے خصوصی ضروریات لے کر پہنچے۔ چنانچہ اس کے ساتھ محترمہ کے تحفے کے تحت اور "اے لبنان! امارات آپ کے ساتھ ہے۔" مہم کے فریم ورک کے اندر امداد کی رقم 4 طیاروں تک پہنچ گئی۔ چنانچہ اس میں لبنانی ماؤں کے لیے 160 ٹن امداد اور سامان موجود تھا۔

یہ سامان دوست لبنانی عوام کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری کوششوں کے حصے کے طور پر، اور صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی ہدایات کی تعمیل، نیز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دفتر کے امور کے سربراہ عزت مآب شیخ منصور بن زايد آل نهيان کی پیروی میں فراہم کیا جارہا ہے۔ چنانچہ اس کی نگرانی صدارتی دفتر برائے ترقیاتی امور اور شہداء کے اہل خانہ کے نائب سربراہ، بین الاقوامی انسانی امور کی کونسل کے چیئرمین عالی ذی وقار شیخ ذياب بن محمد بن زايد آل نهيان کررہے ہیں۔

اس تعلق سے، معاون وزیر برائے امور خارجہ برائے ترقیاتی امور اور بین الاقوامی تنظیم، بین الاقوامی انسانی امور کی کونسل کے رکن عزت مآب سلطان محمد الشامسی نے اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات بانی والد شیخ زايد بن سلطان آل نهيان (خدا ان کی روح کو سکون دے) کی انسانی وراثت پر مبنی انسانیت کے کاموں کو تقویت دینے کے لیے، آفات، بحرانوں، جنگوں اور تنازعات سے متاثر ہونے والوں کے لیے فوری ردعمل کے ذریعے، مختلف معاشروں اور لوگوں کے تئیں اپنی انسانی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نبھا رہا ہے۔ 

عزت مآب نے اس بات کی وضاحت کی کہ "مدر آف ایمریٹس،" جنرل ویمن یونین کی صدر، سپریم کونسل برائے زچگی اور بچپن کی صدر، اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن محترمہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک کے تحفے کی دوسری کھیپ میں وہ بنیادی اور ضروری سامان موجود ہیں جن کی لبنانی ماؤں کو موجودہ وقت میں ضرورت ہے۔ چنانچہ اس دوران، آپ نے دنیا بھر میں مختلف شعبوں اور مجالات میں خواتین کو بااختیار بنانے، اس طرح کے ہنگامی حالات میں ان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے، اور ان کے بنیادی مواد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اور پائیدار طریقے سے کام کرنے میں محترمہ کی عظیم دلچسپی کا تذکرہ کیا۔

عزت مآب نے اس جانب اشارہ کیا کہ خطے کے نازک حالات اور مشکل وقت کے پیش نظر، متحدہ عرب امارات کی امدادی تعاون تمام متاثرہ، زخمی اور دوست لبنانی عوام تک پہنچتی رہے گی۔ جیسا کہ انسانی ہمدردی کے اداروں کی تمام ٹیمیں اور اماراتی عطیہ کنندگان مختلف متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر تمام طبی مواد، خوراک کے پارسلز، اور پناہ گاہوں کا سامان فراہم کرتے ہیں تاکہ جلد صحت یابی کو یقینی بنایا جا سکے اور سلامتی اور استحکام حاصل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ محترمہ "مدر آف ایمریٹس" کے تحفے کی پہلی کھیپ گذشتہ اکتوبر کے آخر میں لبنان کی ماؤں کے پاس ان کی حمایت میں پہنچی تھی۔ جیسا کہ بیروت ہوائی اڈے تک دو امدادی طیارے پہونچے جن میں 80 ٹن سامان اور خواتین کے لیے ضروری لوازمات موجود تھے۔