لبنانی پناہ گزینوں اور واپس آنے شامی افراد کے لیے متحدہ عرب امارات نے شام کو بھیجا ایک امدادی طیارہ
هفته 02/11/2024
موجودہ بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے فوری ردعمل کے تسلسل کے طور پر، "اے لبنان! متحدہ عرب امارات آپ کے ساتھ ہے۔" نامی قومی کمیونٹی مہم کے ضمن میں، متحدہ عرب امارات نے لبنانی پناہ گزینوں اور واپس آنے والے شامی افراد کی مدد کے لیے 40 ٹن ضروری طبی مواد اور بنیادی خوراک کے سامان سے لدا ہوا ایک امدادی طیارہ بھیجا ہے۔
اس تناظر میں، معاون وزیر برائے امور خارجہ برائے ترقیاتی امور اور بین الاقوامی تنظیم عزت مآب سلطان محمد الشامسی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہمارے لبنانی بھائیوں اور واپس آنے والے شامی افراد کے لیے متحدہ عرب امارات کی امداد کے جاری سلسلے سے بحران کے وقت لوگوں اور برادریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے متحدہ عرب امارات کے انسانی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ جیسا کہ یہ متاثرہ، زخمی اور پریشان حال لوگوں کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے قائم کردہ نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔
اس دوران آپ نے مزید کہا: "اس اضافی امدادی تعاون کو صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نهيان حفظه الله کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے نیز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دفتر کے سربراہ عزت مآب شیخ منصور بن زايد آل نهيان کی پیری کرنے کے لئے انجام دیا جارہا ہے۔ چنانچہ اس کو صدارتی دفتر برائے ترقیاتی امور اور شہداء کے اہل خانہ کے نائب سربراہ، بین الاقوامی انسانی امور کی کونسل کے چیئرمین عالی ذی وقار شیخ ذياب بن محمد بن زايد آل نهيان کی نگرانی میں انجام دیا جارہا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات نے لبنانی پناہ گزینوں اور واپس آنے والے شامی افراد کے لیے 3 طیاروں کے ذریعے مجموعی طور پر 60 ٹن امدادی تعاون بھیجا۔
عزت مآب نے وضاحت کی کہ اپنے لبنانی بھائیوں کی ان نازک حالات کی روشنی میں حمایت کرنے کی غرض سے جن سے وہ گزر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات نے اب تک 18 طیارے بھیجے ہیں جن میں 772 ٹن وزنی سامان تھا۔ اس کے علاوہ ایک جہاز اور بھی جس میں 2,000 ٹن مختلف امدادی سامان موجود تھا۔