جناب ریم بنت إبراهيم الهاشمي نےفروری 2016 میں متحدہ عرب امارات کی وزیر مملكت برائے بین الاقوامی تعاون کے حیثیت سے حلف اٹھایا.
متحدہ عرب امارات كی حكومت میں وزیر مملكت كا عہدہ سنبھالنے كے بعد سے فروری 2008 سے جناب ریم الھاشمی عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مكتوم نائب صدر وزیراعظم حاكم دبی كے دفتر برائے سیاسی امور كے انتظامی كاموں كی سربراہی كی خدمات بھی سر انجام دے رہی ہیں.
اس سے قبل جناب ریم الہاشمی نے متحدہ عرب امارات كی أكسپو دبی 2020 كی میزبانی كے لیئے كاوشوں كی قیادت كی تا كہ یہ جنوب آسیا اور مشرق وسطي میں پہلی بین الأقوامی اكسپو ہو اس وقت جناب ریم الہاشمی أكسپو دبی 2020 كی مینجنگ ڈائریكٹر كے طور پر كام كر رہی ہیں اور أكسپو دبی 2020 كی اعلی كمیٹی كی ممبر بھی ہیں.
جناب ریم الہاشمی نے فلاحی تنظیم دبی كیئرز كی چیئرپرسن كے طور پر بھی كام كیا جس كا مقصد ترقی پذیر ممالك میں معیاری تعلیم تك رسائی كو بہتر بنانا ہے .
جناب ریم الھاشمی وفاقی مسابقت اور شماریات اتھارٹی کی چیئرپرسن كے عہدے پر بھی فائز رہیں جس نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی عالمی مسابقت کو آگے بڑھانے میں اہم كردار ادا كیا.
جناب ریم الھاشمی نے تافٹس یوینورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات اور فرانسیسی زیان میں گریجویشن كی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم اے كی ڈگری اور تسنغوا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی كی ڈگری حاصل كی.