ہمیں فالو کریں
Voting
متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو ممتاز مقام حاصل ہے کیونکہ یہ تعلقات تاریخ ، مذہب اور ثقافت کی مشترکہ بنیادوں پر ہونے کی وجہ سے واضح ، مستحکم اور مضبوط ہیں۔ سیاسی ، معاشی ، ثقافتی, معاشرتی اور انسانی تعلقات کی ایک وسیع تاریخ دونوں ممالک میں مشترک ہے اور پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جس نے سب سے پہلے امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ، یہی وہ چیز ہے جس نے دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو مضبوط کیا اور یہی سماجی و ثقافتی تعلق انہیں آپس میں باندھے ہوئے ہے۔ ان کے مابین تمام شعبوں خصوصا معیشت اور تجارت میں قریبی تعاون ہے ۔ لہذا متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی امداد پاکستان کے معاشی بحران اور مشکلات سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ موثر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی فراہم کردہ امداد پچھلی دہائیوں کے دوران سیلاب زدگان ، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی شعبوں میں شامل رہی ہے ۔ صحت اور انفراسٹرکچر کو پاکستان کے مختلف خطوں میں بہتر کیا گیا ، جو امارات کی دانشمندانہ قیادت کی رہنمائی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ان ترجیحات میں دوست ممالک کی مشکلات اور قدرتی آفات میں رفاہی اداروں کا قیام اور انسانی امداد مہیا کرنا ہے۔
ٹول ٹپ