ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

جمعرات 02/1/2025

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت مذمت اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے تمام اقسام کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔

وزارت نے ان افسوسناک حملوں کے متاثرین کے خاندانوں، امریکی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔

ٹول ٹپ