اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطحی میٹنگز میں متحدہ عرب امارات کے وفد نے کی شرکت

چوتھے دن کے دوران متحدہ عرب امارات کے وفد کے ارکان کی وسیع شرکت کے درمیان، وزیر ثقافت عزت مآب شیخ سالم بن خالد القاسمی نے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی اتحاد برائے تہذیبوں کے گروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔
علاوہ ازیں، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحول محترمہ ڈاکٹر آمنہ الضحاک نے بھی "عالمی دریا کے تحفظ: برازیل میں G20 سربراہی اجلاس کا تعارف" کے موضوع پر ایک تقریب میں شرکت کی۔
دریں اثناء، وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوط بن نهيان آل نهيان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لائبیریا مہم کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران عزت مآب نے جمہوریہ یوگنڈا کی وزیر اعظم روبینہ نابنگا اور 79ویں اجلاس کی میٹںگوں میں شریک متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
اس کے علاوہ، وزیر مملکت محترم احمد علی الصایغ گروپ آف 77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں بھی شریک تھے۔ اپنی طرف سے، وزیر مملکت عزت مآب خلیفہ بن شاہین المرر نے لیگ آف عرب اسٹیٹس اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ ساتھ ہی ساتھ، خلیج تعاون کونسل اور چین کے درمیان مشترکہ اجلاس کے علاوہ آپ خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور لاطینی امریکہ اور کیریبین کمیونٹی کے ممالک کے درمیان مشترکہ اجلاس میں بھی شریک تھے۔ جہاں اس دوران عالی ذی وقار نے مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر محترم جناب ٹور وینس لینڈ سے ملاقات کی۔
وہیں اپنی طرف سے، معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے سیاسی امور محترمہ لانا نسیبیہ نے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے بین الاقوامی صدر جناب ڈاکٹر کرسٹوس کرسٹو کے ساتھ ساتھ افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے امریکہ کی خصوصی ایلچی محترمہ رینا امیری کے ساتھ ملاقات کی۔
دریں اثناء، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایگزیکٹو آفس میں اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کی ڈائریکٹر محترمہ آیاکا سوزوکی کے ساتھ معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی عزت مآب عمران شرف کی ملاقات ہوئی۔
اس دوران، اسسٹنٹ سکریٹری برائے صحت اور لائف سائنسز محترمہ ڈاکٹر مہا برکات نے وزارت خارجہ کے چینل برائے عالمی صحت کے تحفظ کے لیے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
جبکہ معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے توانائی اور پائیداری کے امور عزت مآب عبداللہ بالعلاء نے اقوام متحدہ کیپٹل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب پردیپ کوروکلا سوریا سے ملاقات کی۔
علاوہ ازیں، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN) کے صدر اور اقوام متحدہ کی موسمیاتی رہنما محترم رزان المبارک نے "دبئی سے کالی تک: لوگ اور سیارے کے لئے آب و ہوا کی کارروائی اور فطرت کے ایجنڈے کو تیز کرنا" عنون کے تحت منعقد اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) کے ریاستی فریقین کی کانفرنس میں شرکت کی۔ جہاں اس دوران، محترمہ نے جمہوریہ کولمبیا کی وزیر برائے ماحولیات اور پائیدار ترقی محترمہ ماریہ سوزانا محمد سے ملاقات بھی کی۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں