ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عبداللہ بن زاید کی افریقی یونین کی چیئرپرسن سے نیویارک میں ملاقات

جمعه 27/9/2024

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن موسی ٰ فکی مہمت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور افریقہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور تمام سطحوں پر مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی ہے۔

شیخ عبداللہ اور موسی ٰ فکی مہمت نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران شیخ عبداللہ نے دوست افریقی ممالک کے ساتھ مثبت اور تعمیری ترقیاتی شراکت داری کو مستحکم کرنے اور جامع اور پائیدار ترقی کے حصول کے لئے بہت سے اہم شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبوں میں تعاون کے امکانات کو فروغ دینے کے لئے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیاہے۔

ٹول ٹپ