اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر متعدد وزرائے خارجہ اور حکام سے عبداللہ بن زاید کی ہوئی ملاقات

چنانچہ عالی ذی وقار نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ جناب انتھونی بلنکن، نائب وزیر اعظم اور جمہوریہ لٹویا کی وزیر خارجہ محترمہ پائیپا براگا، وزیر خارجہ، جمہوریہ مالٹا کے وزیر برائے یورپی امور اور تجارت عزت مآب ڈاکٹر ایان بورگ، ملائیشیا کے وزیر خارجہ عزت مآب محمد حسن، جمہوریہ سنگاپور کے وزیر خارجہ عالی وقار ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن، بیلاروس کے وزیر خارجہ جناب میکسم رائزنکوف، جمہوریہ ارجنٹائن کی وزیر برائے خارجہ امور، بین الاقوامی تجارت اور عبادت محترمہ ڈیانا مونڈینو نیز جمہوریہ یونان کے وزیر خارجہ عالی وقار جیورگوس گراپیٹرائٹس سے ملاقات کی۔
عزت مآب اور ٰ وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں، اس دوران بات چیت میں بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے اندر مشترکہ تعاون کی اہمیت اور عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کی حمایت میں اس کے کردار پر بھی بات ہوئی۔
اس کے علاوہ اس دوران، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیم، فوڈ سیکیورٹی، صحت، ثقافت، مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور آب و ہوا سمیت کئی شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور شراکت کا جائزہ لیا گیا۔
عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے معزز وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ جہاں اس دوران، دنیا کے دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی بنیاد کو ترقی دینے نیز انھیں مضبوط کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے مستقل نقطہ نظر کی تاکید کی۔ جس سے کہ مشترکہ ترقی کی خواہشات کو پورا کیا جاسکے نیز پائیدار اقتصادی خوشحالی کے حصول کے لیے کوششوں کی حمایت کی جاسکے اور علاقائی اور عالمی سطح پر بقائے باہمی اور رواداری کی اقدار کو فروغ دیا جاسکے۔
وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران عزت مآب نے علاقائی اور عالمی سطح پر موجودہ پیش رفت اور مشرق وسطیٰ کے خطے کی صورتحال نیز بین الاقوامی امن و سلامتی پر اس کے اثرات سے متعلق بھی بات چیت کی۔
ایک متعلقہ سیاق و سباق میں، عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی سی ای او محترمہ کمفرٹ ایرو کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کی۔ چنانچہ اس دوران متحدہ عرب امارات اور انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے درمیان تعاون، خاص طور پر دنیا کے کئی خطوں میں موجودہ چیلنجز کی روشنی میں انسانی ہمدردی کی سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ، عالی ذی وقار نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر محترمہ مرجانا سپولیجارک ایگر کے ساتھ بھی ایک مشترکہ میٹنگ کی۔ جہاں آپ دونوں نے انسانی ہمدردی اور امدادی شعبوں میں مشترکہ تعاون، غزہ کی پٹی میں شہریوں کی ضروریات کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو بڑھانے کی کوششوں نیز دنیا بھر میں متاثرہ لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے میں متحدہ عرب امارات کے کردار سے متعلق بات چیت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان میٹنگوں میں بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ، معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی امور محترمہ لانا زکی نسیبہ، امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب یوسف مانع العتیبہ، معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے اقتصادی اور تجارتی امور عزت مآب سعید مبارک الہاجری، معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی عزت مآب عمران شرف نیز اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے مستقل نمائندے محترم سفیر محمد ابو شہاب کی بھی شرکت دیکھی گئی۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں