ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عبداللہ بن زید اور کویت کے وزیر خارجہ نے ابوظہبی میں کویتی سفارت خانے کی نئی عمارت کا کیا افتتاح

پير 02/9/2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان اور کویت کے وزیر خارجہ محترم عبداللہ علی عبداللہ اليحيا نے ابوظہبی میں کویت کے سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ 
چنانچہ عزت مآب عبداللہ علی اليحيا نے سفارت خانے کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔
دریں اثناء کویت کے وزیر خارجہ کے ہمراہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے سفارت خانے میں ایک تصویری نمائش کا بھی معائنہ کیا جو کہ دوست ملک کویت میں عظیم ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔
عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ دولت کویت کے سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح اماراتی-کویت کے برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا مظہر ہے، جوکہ احترام، افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کی ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں۔
عزت مآب نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات اور کویتی تعلقات مضبوط، گہرے اور ان کی قیادت اور عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے رشتوں کی وجہ سے مضبوط ہیں۔
اس دوران محترم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متحدہ عرب امارات دوست ملک دولت کویت کے ساتھ ہر سطح پر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کی قیادت اور وہاں کے دوست عوام کی خواہشات کے جواب میں اس تاریخی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔
عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے مملکت میں کویت کے سفیر عزت مآب جمال محمد الغنیم اور سفارت خانے کی ورک ٹیم کی طرف سے دونوں ممالک اور وہاں کے عوام کے درمیان تعلقات کو دستاویزی بنانے اور مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خوب خوب سراہا۔
آخر میں عزت مآب اور عالی وقار عبداللہ علی عبداللہ اليحيا نے سفارت خانے کے ارکان اور عملے کے ساتھ ایک یادگاری تصویر کھنچوائی۔
واضح رہے کہ اس فتتاحی تقریب میں مملکت میں کویت کے سفیر عزت مآب جمال محمد الغنيم اور خلیجی ممالک کے متعدد سفیروں، سفارت کاروں اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ 

 

ٹول ٹپ