ہمیں فالو کریں
جنرل۔

بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی اماراتی-چینی تھنک ٹینکس کے پہلے فورم کی میزبانی....اس میں 100 سے زیادہ ماہرین اور فکری رہنما تھے شامل

پير 02/9/2024

عوامی جمہوریہ چین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب حسین ابراہیم الحمادی نے اس بات کی تاکید کی کہ صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر محترم شی جن پنگ قیادت میں متحدہ عرب امارات اور چینی تعلقات میں ہر سطح پر - اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سیاسی اور سفارتی- قابل ذکر ترقی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ 
واضح رہے کہ یہ اماراتی-چینی تھنک ٹینکس کے پہلے فورم کے آغاز کے دوران سامنے آیا، جس کی چینی دارالحکومت بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے 29 سے 30 اگست 2024 تک میزبانی کی تھی۔
دونوں ممالک کی متعدد یونیورسٹیوں، وزارتوں، محکموں، سرکاری اداروں، تحقیقی اداروں، نجی شعبے اور قومی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد علمی، فکری اور سائنسی شخصیات کی شرکت اور موجودگی میں یہ فورم "ایک مشترکہ، پائیدار اور پرجوش مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ" کے نعرے کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔
چنانچہ ان دو دنوں کے دوران، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کے تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے عمل میں ایک قدم ہے جو تعاون اور شراکت داری کے نئے افق کھولنے میں معاون ہوگا۔
اس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں جیسے کہ اقتصادی اور تجارتی تبادلے، سائنسی تحقیق، ثقافت اور تعلیم میں جامع تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار پر علمی اور تحقیقی برادری کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔
 اس کے علاوہ اس کانفرنس کا مقصد متحدہ عرب امارات اور عوامی جمہوریہ چین کے تھنک ٹینکس کے درمیان تعاون اور مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور دونوں ممالک کے بہترین تھنک ٹینکس کے درمیان علمی منصوبوں پر مبنی تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا۔
عزت مآب الحمادی نے کہا: "یہ فورم مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں جیسے تجارت، تعلیم اور ثقافت میں تعاون بڑھانے کا ایک موقع ہے۔ نیز اس سے تعاون اور شراکت داری کے تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی اور مزید پائیدار اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے تعاون کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
عزت مآب نے مزید کہا: "سائنسی اور تحقیقی پہلو کو دونوں ممالک کی دانشمند قیادت کی طرف سے خصوصی توجہ حاصل ہے۔ چنانچہ ہم ان امید افزا شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے تمام ذرائع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس سے دونوں دوست عوام کو فائدہ پہنچے۔
سائنسی اور فکری تحقیق اور مشترکہ منصوبوں کے میدان میں تعاون کے ذریعے، ہم قابل تجدید توانائی کے شعبے اور دیگر شعبوں میں عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے مل کر تعاون کررہے ہیں۔"
یہ فورم 1984 میں متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے۔ چنانچہ یہ دوطرفہ تعلقات اس وقت تک تیز رفتاری سے ترقی کرتے رہے جب تک کہ وہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک نہ پہنچ گئے جس کا اعلان جولائی 2018 میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر محترم شی جن پنگ کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔
مئی 2024 میں صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کے بیجنگ کے تاریخی سرکاری دورے کے بعد متحدہ عرب امارات اور چینی تعلقات میں بھی مضبوطی دیکھنے میں آئی، جس کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان کئی معاہدے اور تعاون کے میمورنڈم پر دستخط کیے گئے۔
امارات-چینی تعلقات کو بین الاقوامی سطح پر دوطرفہ تعلقات کے لیے ایک ماڈل سمجھا جاتا ہے، کیونکہ متحدہ  عرب امارات خطے میں چین کا سب سے بڑا غیر تیل تجارتی شراکت دار ہے۔ ساتھ ہی ساتھ چین کو بھی متحدہ عرب امارات کا نمبر ایک تجارتی شراکت دار  سمجھا جاتا ہے، جس کی مالیت 2023 تک 82 بلین امریکی ڈالر تھی۔
فریقین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم تقریباً 800 گنا بڑھ گیا ہے۔ چنانچہ اگلا ہدف یہ ہے کہ 2030 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 200 بلین ڈالر تک پہنچ جائے۔
اس فورم میں چار سیشنز شامل تھے، جہاں پہلا سیشن "کثیر جہتی کے ذریعے علاقائی اور عالمی امن کو فروغ دینا" کے عنوان سے تھا، جب کہ دوسرے سیشن میں تجارت، لاجسٹک خدمات اور اقتصادی بحالی کے موضوعات پر بات کی گئی۔
فورم کے دوسرے دن "ٹیکنالوجی اور نیا صنعتی انقلاب، تعلیم، ثقافت اور سیاحت" کے عنوان پر سیشن منعقد کیا گیا تھا جب کہ چوتھا اور آخری سیشن ایک مختصر فائنل بحث کے لیے مختص تھا۔

 

ٹول ٹپ