ہمیں فالو کریں
جنرل۔

ٹرینڈز اور ریٹائرڈ ڈپلومیٹس کی کونسل نے تربیت اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں مفاہمت کے ایک مشترکہ میمورنڈم کا کیا اختتام

هفته 14/9/2024

ٹرینڈز سینٹر فار ریسرچ اینڈ کنسلٹیشن اور ریٹائرڈ ڈپلومیٹس کی کونسل نے مفاہمت کے ایک میمورنڈم پر دستخط کیے جوکہ مشترکہ کام کے طریقوں کو تقویت دیتا ہے۔ نیز یہ دونوں فریقوں کے درمیان شراکت داری تربیت، تحقیق اور مطالعہ کے شعبوں میں معاون ہے۔

اس میمورنڈم میں، جس پر ٹرینڈز سینٹر فار ریسرچ اینڈ کنسلٹیشن کے سی ای او ڈاکٹر محمد عبداللہ العلی اور ریٹائرڈ سفارتکاروں کی کونسل کے چیئرمین محترم ڈاکٹر سعید محمد الشامسی نے کونسل کے متعدد اراکین  جیسے کہ عزت مآب ڈاکٹر طارق احمد الهيدان، محترم ڈاکٹر محمد عمر بلفقيه، عالی جناب جمعہ مبارک الجنیبی،  اور ٹرینز کے متعدد عہدیداران اور محققین کی موجودگی میں  دستخط کئے اس میں تجربات کے تبادلے کا حوالہ دیا گیا۔ خاص طور پر سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق پروگراموں میں تربیت کے میدان میں۔ چنانچہ ٹرینڈز نے حال ہی میں انٹرنیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز کیا اور جنیوا اسکول آف ڈپلومیسی اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ شراکت داری کی۔ اس کے علاوہ اس نے مشترکہ سائنسی اور تحقیقی تقریبات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ سائنسی اور علمی اشاعتوں کا بھی تبادلہ کیا۔

محترم جناب العلی نے اس تعاون پر خوشی کا اظہار کیا نیز ریٹائرڈ سفارتکاروں کی کونسل کی قوم کی خدمت میں کوششوں کو سراہتے ہوئے کئی شعبوں میں کونسل کے ساتھ تعاون کرنے کے رجحانات کی خواہش پر زور دیا۔ واضح رہے کہ اس میں سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں تجربات اور علم کا تبادلہ، تربیت کے شعبوں میں تعاون، اور اس شعبے میں کونسل کے اراکین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مطالعہ اور تحقیق کی تیاری شامل ہے۔

اپنی طرف سے، محترم الشامسی نے "ٹرینڈز" کے ساتھ ریٹائرڈ سفارتکاروں کی کونسل کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ نیز اس دوران آپ نے ٹرینڈز انٹرنیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے آغاز اور جنیوا اسکول آف ڈپلومیسی کے ساتھ شراکت داری پر مرکز کو مبارکباد پیش کی۔

عزت مآب عالی ذی وقار نے "ٹرینڈز" کی عالمی کوششوں، خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اس کی تحقیقی اشاعتوں اور اس کی سائنسی کوششوں پر اپنے تعجب کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے اشاعتوں کے تنوع اور اس کی خاص سطح کو بھی سراہا۔ دریں اثناء آپ نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے نیز ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مرکز کی خواہش کو عزت کی نگاہ سے دیکھا۔ جس سے کہ وہ اختراع کرنے اور مستقبل کی تشکیل میں مؤثر طریقے سے اپنا حصہ ڈالنے کو بہتر انداز میں سیکھ سکیں گے۔

عزت مآب نے کوالٹیٹو پارٹنرشپ قائم کرنے کے لیے کونسل کی مسلسل کوششوں پر زور دیا جوکہ نوجوانوں کی حمایت کرتے ہیں نیز ان کو بااختیار بناتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں اپنے علمی تجربات کو فروغ دینے کے نئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

 

ٹول ٹپ