ہمیں فالو کریں
جنرل۔

مراکش کے ساتھ متحدہ عرب امارات نے کیا یکجہتی کا اظہار، طوفانی بارشوں کے متاثرین کو پیش کی تعزیت

بدھ 11/9/2024

موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ملک کے جنوب میں کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والے سیلاب کے متاثرین سے متعلق متحدہ عرب امارات نے دوست ملک مراکش کے ساتھ اپنی مخلصانہ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی سارے لوگ زخمی ہوئے ہیں ساتھ ہی ساتھ اس میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان بھی ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے مملکت مراکش اور وہاں کے دوست عوام نیز متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔

ٹول ٹپ