ہمیں فالو کریں
جنرل۔

سوڈان اور جنوبی سوڈان میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کے لیے یونیسیف کے ساتھ ایک معاہدے پر متحدہ عرب امارات نے کئے دستخظ

هفته 31/8/2024

وزارت خارجہ نے سوڈان اور جنوبی سوڈان میں انسانی ہمدردی کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے لاکھوں امریکی ڈالر فراہم کرنے کے مقصد سے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔ چنانچہ اس معاہدے میں سوڈان میں یونیسیف کی کارروائیوں کے لیے لاکھوں امریکی ڈالر اور جنوبی سوڈان میں اس کی سرگرمیوں کے لیے ایک ملین امریکی ڈالر مختص کیا گیا ہے، جس سے کہ دونوں ممالک میں شدید انسانی بحران کے خاتمے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

سوڈان میں جاری تنازعہ بچوں کو متاثر کرنے والے ایک ہولناک بحران میں بدل چکا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 13.6 ملین بچوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اس تنازعہ کی وجہ سے 60 لاکھ سے زیادہ لوگ- جن میں سے نصف سے زیادہ بچے ہیں - اپنے گھر بار کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بلا شبہ اس سے سوڈان دنیا میں بچوں کی نقل مکانی کے سب سے بڑے بحران کا مرکز بن گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ تعاون یونیسیف کی کوششوں کی براہ راست حمایت کرے گا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سوڈان اور جنوبی سوڈان میں بچوں اور خواتین کو ابتدائی تعلیم کے پروگراموں سمیت رسمی اور غیر رسمی چینلز کے ذریعے بنیادی صحت کی دیکھ بھال، مناسب معیاری پانی اور تعلیم تک رسائی حاصل ہورہی ہے۔

وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا: "متحدہ عرب امارات تنازعات سے متاثر ہونے والے سب سے زیادہ کمزور زمروں، خاص طور پر سوڈان اور جنوبی سوڈان میں بحران کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ چنانچہ یونیسیف کے ساتھ اس معاہدے کے ذریعے، ہم زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم کو مضبوط کر رہے ہیں نیز اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ بچوں کو وہ بنیادی خدمات حاصل ہوں جن کی انہیں اشد ضرورت ہے۔

 متحدہ عرب امارات ضرورت کے وقت دوست سوڈانی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور فوری انسانی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ جیسا کہ اس کا مظاہرہ حال ہی میں جنیوا میں منعقدہ سوڈان مذاکرات میں متحدہ عرب امارات کی بحیثیت مراقب کی شرکت سے ہوا، جس کا مقصد ضرورت مندوں، خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور فریقوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ چنانچہ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی کوششوں اور ادری کراسنگ کے ذریعے ان کی امداد کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران متحدہ عرب امارات نے سوڈانی لوگوں کو 3.5 بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے۔ چنانچہ اس سے بحران کے وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے تئیں اس کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔ 2023 میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات نے 230 ملین ڈالر کی انسانی تعاون فراہم کیا ہے۔ نیز اس نے 159 امدادی طیارے بھیجے ہیں، جس میں 10,000 ٹن سے زیادہ خوراک، طبی اور امدادی سامان پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے چاڈ میں دو فیلڈ ہسپتال بنائے ہیں جوکہ 45,000 سے زیادہ لوگوں کو طبی علاج فراہم کرتے ہیں۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات جاری تنازعہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا رہا ہے، جس میں ایک اہم مطالبہ یہ بھی ہے کہ تشدد کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ اس کے علاوہ مملکت اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ اس مسئلے کا کوئی بھی فوجی حل نہیں ہے، چنانچہ مملکت متحارب فریقوں کی بات چیت کے ذریعے تنازعہ کا پرامن حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کی غرض سے متحدہ عرب امارات تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنی مصروفیت کو برقرار رکھے گا، اور کسی بھی ایسے عمل کی حمایت کرے گا جس کا مقصد سوڈان کو سیاسی راستے پر لانا ہو، تاکہ ایک مستقل حل تک پہنچا جاسکے اور ایک ایسی حکومت کی تشکیل کے لیے قومی اتفاق رائے حاصل کیا جائے جس میں عام شہری شریک ہوں اور ان کی ہی قیادت ہو۔

 

ٹول ٹپ