ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت اور ان کے دونوں نائبین نے مالدووا کی صدر کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ پر دی مبارکباد

منگل 27/8/2024

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله" نے جمہوریہ مالدووا کی صدر عزت مآب مایا ساندو کو ان کے ملک کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پر مبنی ایک ٹیلیگراف بھیجا۔

اسی طرح نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے بھی جمہوریہ مالدووا کی صدر عزت مآب مایا ساندو  کو مبارکباد پر مبنی اسی طرح کے  ٹیلیگراف بھیجے۔

عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور عالی وقار شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے جمہوریہ مالدووا  کے وزیر اعظم  محترم جناب ڈورین ریچن کو بھی اسی طرح کے مبارکباد پر مشتمل پیغامات بھیجے۔

 

ٹول ٹپ