ہمیں فالو کریں
جنرل۔

سوئٹزرلینڈ میں سوڈان مذاکرات کے لیے جمع متحدہ عرب امارات، امریکہ، سوئٹزرلینڈ، سعودی عرب، مصر، اقوام متحدہ اور افریقی یونین کا جاری مشترکہ بیان

هفته 17/8/2024

سوڈان سے متعلق مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ میں جمع ہونے والے بین الاقوامی وفود نے سوڈانی خودمختاری کونسل کی جانب سے جمہوریہ چاڈ سے شمالی دارفر تک اگلے تین ماہ کے لیے ایڈری بارڈر کراسنگ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ ہم امداد کی منتقلی کے کاموں میں تعاون کرنے کے لیے ریپڈ سپورٹ فورسز کے عزم کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں، خاص طور پر دارفور اور کورڈوفن کے لیے اہم الدبہ روڈ کے ذریعے۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں کو ان کے کام میں تحفظ فراہم کرنے کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

 علاوہ ازیں دونوں فریقوں کی طرف سے یہ تعمیری فیصلے قحط کو روکنے، خوراک کے عدم تحفظ سے نمٹنے اور دارفور اور اس سے باہر کی بڑی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری امداد حاصل کو آسان بنائیں گے۔ لہذا فریقین کو فوری طور پر انسانی ہمدردی کے شعبے میں شراکت داروں کے ساتھ بات چیت اور ان کا تعاون کرنا چاہیے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے امداد تک پائیدار رسائی کے لیے ان راہداریوں کو موثر طریقے سے فعال کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی برادری اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو بھی امداد کی منتقلی اور جانیں بچانے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور گروہوں کے لئے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی وفود کا کام آج سوئٹزرلینڈ میں جاری رہے گا۔

 

ٹول ٹپ