ہمیں فالو کریں
جنرل۔

مشرقی غزہ میں بے گھر افراد کے اسکول ہاؤسنگ کو نشانہ بنائے جانے کی متحدہ عرب امارات نے سخت الفاظ میں بیان کی مذمت

هفته 10/8/2024

متحدہ عرب امارات نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع الدرج محلے میں بے گھر ہونے والے «التابعين» اسکول کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت بیان کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہری جاں بحق اور کئی سارے زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے عام شہریوں اور شہری اشیاء کو نشانہ بنائے جانے کی متحدہ عرب امارات کے دوٹوک الفاظ میں مذمت کی تاکید کی۔ ساتھ ہی ساتھ اس دوران اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوری ترجیح عام شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ہے، نیز اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غزہ کی پٹی کے دوست فلسطینی عوام تک انسانی بنیادوں پر امداد اور طبی تعاون فوری طور پر، شدت کے ساتھ، محفوظ طریقے سے اور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچے۔

دریں اثناء، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت شہریوں اور سویلین اداروں کی مکمل تحفظ حاصل کرنے کی اہمیت اور ان کو تنازعات کا نشانہ نہ بنانے کی تاکید کرتے ہوئے وزارت نے خونریزی کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات نے عالمی برادری سے اس چیز کا مطالبہ کیا  ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال کو مزید بھڑکانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے اور جامع اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے تمام کوششوں کو آگے بڑھائے۔

 

ٹول ٹپ