ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

ٹیلی فون پر عبداللہ بن زاید اور بلنکن کے درمیان ہوا خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

جمعرات 01/8/2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عالی ذی وقار شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے سیکرٹری آف اسٹیٹ آف امریکہ عالی ذی وقار انتھونی بلنکن کے ساتھ ایک فون کال کے دوران مشرق وسطیٰ کے خطے میں خطرناک پیش رفت، ہر قسم کی کشیدگی کو روکنے نیز غزہ کی پٹی میں پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں کو مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اس کال کے دوران عالی ذی وقار نے غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے بحران پر انسانی ہمدردی کے ردعمل کو بڑھانے نیز تمام شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے خطے میں اس انتہا پسندی، کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تشدد کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور امن کو خطرہ  لاحق ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کی انسانی تکالیف کو کم کرنے کے لیے تیز رفتاری سے کام کرنے کی بھی تاکید کی۔
علاوہ ازیں اس فون کال میں سوڈان کی صورتحال اور اس کے انسانی اثرات پر بات چیت کی گئی۔

 

ٹول ٹپ