ہمیں فالو کریں
جنرل۔

ہندوستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات نے کیا یکجہتی کا اظہار، کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کو پیش کی تعزیت

منگل 30/7/2024

متحدہ عرب امارات نے صوبہ کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے تئیں جمہوریہ ہند کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس کے نتیجہ میں سینکڑوں افراد ہلاک اور کئی سارے زخمی ہوئے ہیں۔ 

وزارت خارجہ نے اس دردناک سانحے پر ہندوستان کی حکومت، وہاں کے عوام نیز متاثرین کے لواحقین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔

 

ٹول ٹپ