ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کی مناسبت پر جاری ہوا مشترکہ بیان

جمعرات 04/7/2024

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر برازیل اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ خوشیاں منارہی ہیں۔
 یہ بات قابل ذکر ہے کہ 10 جون 1974 کو قائم ہونے والے یہ تعلقات سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایک مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوئے ہیں۔
برازیل نے اپنا سفارت خانہ ابوظہبی میں 1978 میں قائم کیا تھا، جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنا پہلا لاطینی امریکی سفارت خانہ 1991 میں برازیلیا میں کھولا۔
2017 میں ساؤ پالو میں اماراتی قونصل خانے کے قیام کے ساتھ ساتھ اس سفارتی وجود کو مزید وسعت دی گئی۔
دوطرفہ تعلقات کی یہ مضبوطی اعلیٰ سطح کے سرکاری دوروں کے تکرار سے ظاہر ہوتی ہے۔ جیسا کہ 2023 میں صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے دو بار متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
اپریل میں، آپ نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔ اور پھر اس کے بعد برازیل کے صدر نے دسمبر 2023 میں دبئی میں COP28 میں شرکت کی۔
متحدہ عرب امارات اور برازیل کے درمیان یہ اسٹریٹجک شراکت داری سے وسیع پیمانے پر حکومتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو سہولت فراہم ہوتی ہے، جس میں ٹیکنالوجی، سیاحت، ثقافت، خلاء، تجارت اور قابل تجدید توانائی جیسے متنوع شعبوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
چنانچہ یہ تعلق دو طرفہ فریم ورک سے آگے بڑھ کر تیسرے ممالک میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دیتا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان یہ اقتصادی تعلقات اعلیٰ سطح کی باہمی سرمایہ کاری اور نمایاں تجارتی بہاؤ کی خصوصیت رکھتے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات برازیل کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ جیسا کہ 2023 میں یہ دوطرفہ تجارت 4.3 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
آب و ہوا کے میدان میں، برازیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تعاون کا ہدف COP28 سے COP30 میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ یہ 2025 میں بیلیم میں منعقد ہوگی۔
COP28 کے دوران، امارات اور برازیل نے قریبی تعاون پیش کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس میں متحدہ عرب امارات کے اہم اتفاق رائے کے معاہدے کو اپنایا گیا، جس کی 198 شریک ممالک نے توثیق کی۔
اس کے علاوہ، دونوں ممالک ایک زیادہ خوشحال اور مساوی دنیا کو فروغ دینے کے لئے اپنے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔ ایک ایسی دنیا جہاں امن، رواداری، بقائے باہمی، جامعیت اور پائیدار ترقی کا غلبہ ہو۔
جب کہ دونوں ممالک اس سنگ میل کا جشن منا رہے ہیں، برازیل اور متحدہ عرب امارات اپنے اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے عہد کا اعادہ کررہے ہیں، جس سے اگلے 50 سالوں اور اس سے آگے کے لیے ترقی، خوشحالی اور باہمی فائدے حاصل ہونگے۔

ٹول ٹپ