ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت کی ہدایت پر .....لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے مدافعتی جواب میں متحدہ عرب امارات نے بھیجا ایتھوپیا کے لیے امدادی طیارہ

هفته 27/7/2024

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی ہدایت کے تحت نیز متحدہ عرب امارات کی برادرانہ اور دوست ممالک کی مدد کے لیے جاری انسانی کوششوں کے فریم ورک کے ضمن میں آج متحدہ عرب امارات نے موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ہونےو الی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جنوبی ایتھوپیا میں امدادی تعاون بھیجا۔ واضح رہے کہ اس کے نتیجے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے، نیز اس میں املاک کو  بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ متحدہ عرب امارات کی امدادی کوششوں کا مقصد اس قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنا ہے۔

 اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ یہ تعاون اس بڑی اہمیت کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جسے مملکت عالمی سطح پر انسانی اور امدادی کاموں کو مضبوط کرنے کے لیے فراہم کرتی ہے، بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے بحرانوں اور آفات کے وقت دوست ممالک کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کے مستقل عزم  کی تاکید کی۔

محترمہ نے مزید کہا کہ اس مدافعتی ردعمل سے متحدہ عرب امارات کی انسانی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔ نیز یہ دنیا کے مختلف حصوں میں متاثرہ کمیونٹیز کو مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے اس کی مسلسل کوشش کی بھی عکاس ہے۔

 

ٹول ٹپ