ہمیں فالو کریں
جنرل۔

یمن میں بینکوں اور ایئر لائنز کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے معاہدے کے اعلان کا متحدہ عرب امارات نے کیا خیرمقدم

جمعرات 25/7/2024

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مسٹر ہانس گرنڈ برگ کے یمنی فریقوں کے درمیان ایئر لائنز اور بینکنگ سیکٹر کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کے متعلق بیان کا متحدہ عرب امارات نے خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے اس معاہدے کو یمن میں سیاسی حل کی راہ پر ایک مثبت قدم قرار دیا جس سے کہ وہاں کے دوست عوام کی سلامتی، ترقی اور استحکام کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے گا۔

وزارت نے اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی ایلچی کی طرف سے یمن کے بحران کے جامع اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خوب سراہا جس سے کہ یمن اور خطے میں امن و استحکام میں اضافہ ہوگا۔

دری اثناء اس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات یمن میں استحکام لانے کے لیے کی جانے والی تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ نیز یہ کہ وہ دوست یمنی عوام کے ساتھ  ساتھ کھڑا ہے، اور ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کے جائز عزائم کی حمایت کرتا ہے۔

 

ٹول ٹپ