ہمیں فالو کریں
جنرل۔

بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس اعلان کہ "اسرائیلی آباد کاری کا تسلسل بین الاقوامی قانونی جواز کی خلاف ورزی ہے۔" کا متحدہ عرب امارات نے کیا خیرمقدم

اتوار 21/7/2024

عالمی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ مشاورتی رائے کا متحدہ عرب امارات نے خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ اس میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی آباد کاری کی پالیسی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ متحدہ عرب امارات مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں موجودہ تاریخی اور قانونی صورت حال کو تبدیل کرنے اور بین الاقوامی جواز کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ان تمام اقدامات کو مسترد کرنے پر زور دیتا ہے جو کہ خطے میں مزید کشیدگی اور توتر کا خطرہ پیدا کررہے ہیں نیز جو امن و استحکام کے حصول کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت پر وزارت نے زور دیا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ کہ ان غیر قانونی طریقوں کو ختم کیا جائے جوکہ دو ریاستی حل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے خطرہ ہیں۔

 

ٹول ٹپ