ہمیں فالو کریں
جنرل۔

روس اور یوکرین کے درمیان چھٹی اماراتی ثالثی 190 قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ہوئی اختتام پذیر

جمعرات 18/7/2024

روسی فیڈریشن اور جمہوریہ یوکرین کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا جس میں جنگی قیدیوں کے ایک نئے تبادلے کو مکمل کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس دوران اس میں دونوں فریقوں کے درمیان یکساں طور پر 190 قیدی شامل تھے۔ چنانچہ ان ثالثیوں میں دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کل تعداد 1,558 پہونچ گئی ہے۔

اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ اس کامیابی سے، جو گزشتہ کامیاب ثالثی کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد حاصل ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان بحران کے حل کے لیے سفارتی راستے کی حمایت کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے لیے ایک قابل اعتماد ثالث کے طور پر متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں تعاون پر روسی فیڈریشن اور یوکرین کی حکومتوں کا وزارت خارجہ نے شکریہ ادا کیا۔

مزید برآں وزارت نے اس بات پر غور کیا کہ نئی ثالثی کی کامیابی -جو کہ 2024 کے آغاز سے اپنی نوعیت کی چھٹی ثالثی ہے- متحدہ عرب امارات اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور شراکت داری کے تعلقات کو مضبوطی عطا کرتی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ وزارت نے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے پرامن حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں اور اقدامات کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل کوششوں پر بھی زور دیا۔ اس دوران وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات اور بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنا ہی بحران کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے، جوکہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوششیں اس سال کے آغاز سے روس اور یوکرین کے درمیان پانچ جنگی قیدیوں کے تبادلے کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ دریں اثناء دسمبر 2022 میں، یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور روسی فیڈریشن کے درمیان دو قیدیوں کے تبادلے میں بھی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

 

ٹول ٹپ