ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

شام کے وزیر خارجہ سے عبداللہ بن زاید کی ہوئی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر ہوا تبادلہ خیال

بدھ 26/6/2024

وزیر برائے خارجہ امور عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے کل ابوظہبی میں ورکنگ ڈنر پر شامی عرب جمہوریہ کے وزیر برائے خارجہ امور اور تارکین وطن، عزت مآب ڈاکٹر فیصل المقداد کا استقبال کیا۔

عزت مآب نے شام کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا نیز متحدہ عرب امارات کے دورے پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔

چنانچہ اس ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان اور عزت مآب ڈاکٹر فیصل المقداد نے متحدہ عرب امارات اور شامی عرب جمہوریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے راستوں کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جس سے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کیا جاسکے۔

عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے متحدہ عرب امارات اور شامی عرب جمہوریہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی اور دونوں ممالک نیز وہاں کے دوست عوام کے مفاد کے لیے ان کو فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ عزت مآب نے شام کی سلامتی اور استحکام اور اس کے برادر عوام کی ترقی، خوشحالی اور بہبود کے لیے اپنی خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان اور عزت مآب ڈاکٹر فیصل المقداد نے علاقائی اور بین الاقوامیسطح پر نیز مشرق وسطیٰ کے خطے میں ہونے والی مجموعی پیش رفت کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔

عزت مآب نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ مشترکہ عرب اقدام خطے میں استحکام اور پائیدار سلامتی کی بنیادوں کو مستحکم کرنے اور ترقی، خوشحالی اور باوقار زندگی کے لیے اس کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ایک لازمی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیر مملکت محترم خلیفہ شاہین المرر نیز شامی عرب جمہوریہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محترم حسن احمد الشحی نے شرکت کی۔

ٹول ٹپ