ہمیں فالو کریں
جنرل۔

ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے وزارتی اجلاس میں عزت مآب الصايغ کی ہوئی شرکت

منگل 25/6/2024

ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ (ACD) کے انیسویں وزارتی اجلاس میں وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصايغ نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ "ایک ترقی یافتہ ایشیائی معاشرے کے حصول کے لیے ایشیائی تعاون مذاکرات" کے عنوان کے تحت اس اجلاس کی صدارت اسلامی جمہوریہ ایران کرے گا۔ چنانچہ اپنی تقریر میں عزت مآب الصايغ نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات ترجیحی شعبوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، خوراک اور پانی کی حفاظت، پائیدار ترقی اور صحت کی دیکھ بھال میں کثیر الجہتی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ اسی طرح عزت مآب نے مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے اقدامات کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر زور دیتے ہوئے، عزت مآب نے ڈائیلاگ فریم ورک کو فعال کرنے اور ایشیائی معاشروں کے درمیان تعاون کے پلوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت کی نشاندہی کی۔
ساتھ ہی ساتھ عزت مآب الصايغ نے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
غزہ جنگ کے بارے میں، عزت مآب الصايغ  نے فلسطین اسرائیل تنازعہ کو دو ریاستی حل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت پر متحدہ عرب امارات کے مضبوط موقف کی وضاحت کی۔
چنانچہ آپ نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے لیے متحدہ عرب امارات کے موقف کی تاکید کا اعادہ کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ریاست کی جانب سے کی جانے والی انتھک کوششوں کی طرف بھی اشارہ کیا کہ انسانی امداد کے بہاؤ کو محفوظ، پائیدار اور بلا روک ٹوک بڑھانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ردعمل کو تقویت ملی ہے۔ نیز یہ کہ اس جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے مکینوں کو درپیش سنگین انسانی حالات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے زمین، سمندر اور فضائی تمام دستیاب ذرائع اور راستوں کے ذریعے امداد کی آمد اور تقسیم کو یقینی بنایا جاسکا ہے۔

 

ٹول ٹپ