ہمیں فالو کریں
جنرل۔

داغستان میں دہشت گردانہ حملوں کی متحدہ عرب امارات نے بیان کی شدید مذمت

منگل 25/6/2024

متحدہ عرب امارات نے روسی فیڈریشن کے جمہوریہ داغستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکار اور بے گناہ شہری ہلاک ہوئے ہیں نیز کئی سارے زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے، نیز  ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جس کا مقصد سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے نیز جو بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں۔

دریں اثناء متحدہ عرب امارات نے ان نفرت انگیز تقاریر اور نسل پرستی کی بھی مذمت کی، جو تنازعات کے پھیلاؤ اور بڑھنے کا باعث بنتی ہے۔ اس دوران امارات نے رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے، ایسے طریقوں سے اجتناب کرنے جو فساد اور انتشار پھیلانے کا باعث بنتے ہیں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزارت نے روسی فیڈریشن کی حکومت اور وہاں کے دوست عوام نیز اس گھناؤنے جرم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں اور اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔

 

ٹول ٹپ