ہمیں فالو کریں
جنرل۔

یوکرین ریکوری کانفرنس میں متحدہ عرب امارات نے کی شرکت

بدھ 12/6/2024

متحدہ عرب امارات نے یوکرین ریکوری کانفرنس (URC)  میں شرکت کی، واضح رہے کہ یہ جرمنی کے شہر برلن میں 11-12 جون کو منعقد ہوئی تھی۔

 چنانچہ اس کانفرنس کے دوران، متحدہ عرب امارات نے یوکرائنی عوام، وہاں کی بحالی اور تعمیر نو کے حصول کے لیے اپنے وعدوں کا اظہار کیا، نیز تنازع کے پرامن حل تک پہنچنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ اس نے سفارت کاری، بات چیت، کشیدگی کو کم کرنے اور بحران کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی اثرات کو کم کرنے کی اہمیت پر  بھی زور دیا۔

بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کی۔ جہاں آپ نے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر مملکت کے یقین پر زور دیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اس سال کے آغاز سے اب تک چوتھی بار قیدیوں کے تبادلے کو آسان بنانے میں کامیاب رہا ہے، چنانچہ اس سے دونوں فریقوں کے ساتھ مملکت کے مضبوط تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ نے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (CEPA)  کی تکمیل کے ذریعے یوکرین کے ساتھ مضبوط شراکت کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی بھی توثیق کی۔ جو کہ دو طرفہ تعلقات میں تازہ ترین تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

 اس دورن محترمہ نے متحدہ عرب امارات کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، جس میں یوکرین کے لیے 105 ملین امریکی ڈالر کی انسانی امداد مختص کرنا شامل تھا۔ نیز جن میں خوراک، طبی سامان، ایمبولینس، جنریٹر کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ اور تعلیمی سامان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس کا مقصد یوکرائنی شہریوں اور بچوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے یوکرین میں خواتین کی صحت اور دماغی صحت سمیت تعلیمی اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے پر مبنی مدد فراہم کرنے کے اپنے منصوبے کی بھی وضاحت کی۔

اس کانفرنس کے موقع پر، محترمہ ریم الہاشمی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ خاتون اول اولینا زیلنسکا، جرمنی کے وفاقی دفتر خارجہ کے سیکرٹری جنرل مسٹر تھامس بیجر نیز جرمنی میں خارجہ اور سلامتی کی پالیسی کے خصوصی مشیر محترم جناب جینز پلاٹنر  کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ اس دوران عزت مآب ریم الہاشمی کے ساتھ وفاقی جمہوریہ جرمنی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب احمد العطار بھی موجود تھے۔

ٹول ٹپ