بیونس آئرس میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے شیخ زاید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ 2024 کو فروغ دینے کے لیے ایک تقریب کا کیا اہتمام

واضح رہے کہ اس تقریب میں جمہوریہ ارجنٹائن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب سعید عبداللہ القمزی، جمہوریہ ارجنٹائن میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر محترم رمزی تیموروف، جمہوریہ ارجنٹائن میں فیڈرل ریپبلک آف برازیل کے سفیر عزت مآب جولیو گلنٹرنک بیٹیلی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور پائیداری کے شعبے میں ارجنٹائن کے متعدد حکام اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
عزت مآب نے ایک تقریر کی جس میں آپ نے پائیداری کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ چنانچہ اس دوران آپ نے صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کے اعلان کی طرف اشارہ کیا جو کہ سال 2024 کو شامل کرنے کے لیے "پائیداری کے سال" کے اقدام میں توسیع کے متعلق ہے۔ جس کا مقصد 2023 کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کو آگے بڑھانا ہے۔ مزید برآں آپ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (COP28) کے فریقین کی کانفرنس کی میزبانی کی اور تاریخی "UAE معاہدہ" تک پہنچ گیا جس نے عالمی ماحولیاتی کارروائی کے لیے نئے معیارات قائم کیے۔
عالی ذی وقار نے ایوارڈ کا تعارف پیش کیا، جو کہ جدید اور متاثر کن عالمی پائیدار حل کی حمایت کرنا چاہتا ہے نیز جو افراد اور معاشروں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ مزید برآں عزت مآب نے اس بات کی نشاندہی کی کہ زاید سسٹین ایبلٹی ایوارڈ کا قیام متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت نے 2008 زايد بن سلطان آل نهيان ۔اللہ انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ کی وراثت اور ان کے وژن نیز انسانی ہمدردی کے کاموں اور پائیداری کے حصول میں ان کی کوششوں کو یاد کرنے کے لیے کیا تھا۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں