ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ ہند نے منعقد کیا اپنی مشترکہ قونصلر کمیٹی کا پانچواں اجلاس

بدھ 15/5/2024

متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ ہند نے نئی دہلی میں اپنی مشترکہ قونصلر کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد کیا، تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیکھ بھال اور ان کی خدمت کے لیے تمام مشترکہ قونصلر شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے نیز اسے مضبوط کیا جاسکے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے، اجلاس کی صدارت وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عزت مآب خالد عبداللہ بالهول نے کی۔ جب کہ ہندوستان کی طرف سے اس کی صدارت عالی وقار مکیش پردیشی نے کی۔
اس ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان متعدد مشترکہ قونصلر امور پر بات چیت کی۔ ساتھ ہی ساتھ اس دوران مشترکہ قونصلر تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ان کی پیروی اور ترقی کے منصوبوں سے متعلق بھی بات ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزارت خارجہ کے انڈر سکریٹری محترم خالد عبداللہ بالهول نے متحدہ عرب امارات اور دوست جمہوریہ ہند کے درمیان تاریخی تعلقات کو خوب سراہا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے 2017 سے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ہندوستانی فریق کی طرف سے کی گئی کوششوں پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے شکریے کا اظہار کیا۔
عالی وقار خالد عبداللہ بالهول نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ ہند نے اپنے اسٹریٹجک تعلقات کے لیے ایک جدید اور پائیدار ماڈل قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس نے کئی شعبوں میں بہت سی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نیز یہ کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فریم ورک کے اندر حاصل کی گئی کامیابیاں دونوں دوست ممالک اور ان کے عوام کے درمیان مشترکہ ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مزید کامیابیوں کی طرف بڑھنے نیز قونصلر میدان میں تعاون اور شراکت داری سے بھرپور مستقبل کے لیے میکانزم اور حل تیار کرنے کی ترغیب ہیں۔
عزت مآب خالد عبدالله بالهول نے وزیر خارجہ عزت مآب عبدالله بن زايد آل نهيان کا تہنیتی پیغام پیش کیا ساتھ ہی ساتھ انکی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیش رفت کو خوب سراہا۔ مزید برآں اس دوران آپ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور ترقی دینے میں متحدہ عرب امارات کی دلچسپی اور اس کے حریص ہونے کی تصدیق کی جس سے کہ دانشمند قیادت کے عزائم اور ہدایات کی عکاسی ہوتی ہے۔
متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ ہند کے درمیان تعلقات کی ترقی اور گہرے تعاون کافی نمایاں ہیں، خاص طور پر 2017 میں تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کے بعد سے۔ چنانچہ یکم مئی 2022 کو جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (CEPA)  کے نفاذ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس طور پر کہ دونوں فریق 2032 کے ہدف سے پہلے دو طرفہ تجارتی حجم کو 100 بلین امریکی ڈالر تک کرنا چاہتے ہیں۔

 

ٹول ٹپ