ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور ایران نے منعقد کیا اپنی مشترکہ قونصلر کمیٹی کا دسواں اجلاس

جمعه 10/5/2024

متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ابوظہبی میں اپنی مشترکہ قونصلر کمیٹی کا دسواں اجلاس منعقد کیا جس میں دونوں ممالک کے شہریوں کی دیکھ بھال اور خدمت کے لیے تمام مشترکہ قونصلر شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے بات چیت کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے، اجلاس کی صدارت وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عزت مآب خالد عبداللہ بالهول نے کی۔ جب کہ ایران کی جانب سے اس کی صدارت نائب وزیر خارجہ برائے قونصلر اور پارلیمانی امور اور بیرون ملک ایرانی کمیونٹی عالی مرتبت علی رضا بيكدلی نے کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان متعدد مشترکہ قونصلر امور، ان کی پیروی اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ قونصلر تعاون کو بڑھانے کے طریقوں سے متعلق بات چیت کی۔

وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عزت مآب خالد عبداللہ بالهول نے اقتصادی اور تجارتی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی تیاری پر زور دیا۔ جس سے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھایا جاسکے، انھیں مضبوط کیا جاسکے نیز خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں اضافہ ہوسکے۔اس دوران آپ نے اچھی ہمسائیگی کے تصورات کو مستحکم کرتے ہوئے خطے کے ممالک کے ساتھ مثبت رابطے اور نتیجہ خیز تعاون کے پل تعمیر کرنے کی اہمیت میں متحدہ عرب امارات اور اس کی عمدہ قیادت کے یقین پر زور دیا۔ جس سے کہ امن و استحکام کے قیام اور وہاں کے لوگوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے حصول میں مدد لی جاسکے۔

عزت مآب خالد عبداللہ بالهول نے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان کا تہنیتی پیغام پہنچایا نیز ان دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیش رفت سے متعلق ان کی تعریف کا اظہار کیا۔ اس دوران آپ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے نیز انھیں ترقی دینے میں متحدہ عرب امارات کی دلچسپی پر زور دیا جس سے کہ دانشمند قیادت کے عزائم اور ہدایات کی عکاسی ہوتی ہے۔

ٹول ٹپ