ہمیں فالو کریں
جنرل۔

غزہ کی پٹی اور مقبوضہ یروشلم میں اونروا کے ہیڈ کوارٹر جانے والے اردنی امدادی قافلے پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی متحدہ عرب امارات نے کی شدید مذمت

جمعه 10/5/2024

اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے بیت حانون کے راستے غزہ کی پٹی کی طرف جا رہے اردن کے امدادی قافلے نیز مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے ہیڈ کوارٹر پر کیے گئے حملوں کی متحدہ عرب امارات نے شدید مذمت کی۔

اپنے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے اسرائیل کو ان سنگین حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔نیز اس نے اس کی فوری، آزاد اور شفاف تحقیقات اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا، جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے قوانین کی صریح خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔

اسرائیل کی جاری خلاف ورزیوں کی روشنی میں جن نازک حالات کا فلسطینی عوام کو سامنا ہے، وزارت نے دوست فلسطینی عوام کو خدمات اور مدد فراہم کرنے میں بین الاقوامی برادری کی جانب سے انسانی اور امدادی کوششوں کے لیے تعاون فراہم کرنے کی اہمیت اور ان کی پائیداری کی وضاحت کی۔ 

وزارت نے اردن سلطنت کی طرف سے دوست فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کی پٹی کے لوگوں کو مشکل انسانی حالات کا سامنا کرنے میں مدد کرنے کی کوششوں کو خوب خوب سراہا۔

وزارت نے فوری جنگ بندی نیز شہریوں، اداروں، شہری اشیاء اور امدادی اداروں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، نیز یہ کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو محفوظ اور بلا رکاوٹ راہداریوں کے ذریعے فوری انسانی امداد کی روانی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جائیں۔

ٹول ٹپ