ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور روانڈا نے منعقد کیا صنعت، توانائی، تعلیم اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا پہلا اجلاس

جمعه 08/3/2024

وزیر مملکت محترمہ نورہ الکعبی نے دارالحکومت کیگالی میں متحدہ عرب امارات اور روانڈا کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاسوں کے پہلے اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں جمہوریہ روانڈا کے صدر پال کاگامے سے ملاقات کی۔ جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کے امکانات کو بڑھانا ہے۔
اس ملاقات کے دوران محترمہ الکعبی نے اس بات پر زور دیا کہ تعلقات کے بندھنوں کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک اور دو دوست عوام کے فائدے کے لیے دونوں ممالک کی خواہش کے فریم ورک کے اندر متحدہ عرب امارات اور روانڈا کے درمیان کئی شعبوں میں دوستی اور تعاون پر مبنی تاریخی تعلقات رہے ہیں۔
محترمہ نے کہا: "متحدہ عرب امارات اور روانڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں گزشتہ برسوں میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔چنانچہ اس پر دونوں ممالک کی قیادت کی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ اس طور پر کہ متحدہ عرب امارات تجارت اور سرمایہ کاری میں روانڈا کے لیے ایک مضبوط شراکت دار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک نئے اقتصادی شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے خواہاں ہیں۔"
روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں منعقدہ اجلاسوں کی صدارت متحدہ عرب امارات کی جانب سے محترم نورہ الکعبی نے کی جبکہ روانڈا کی جانب سے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عالی ذی وقار ونسنٹ بیروٹا نے  اس کی صدارت کی۔ چنانچہ اس دوران کئی شعبوں اور مشترکہ دلچسپی کی سرگرمیوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن میں صنعت، زراعت، توانائی، تعلیم، خلائی ٹیکنالوجی، ماحولیات، انسانی وسائل، ثقافت، نوجوان اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مشترکہ کام کی حمایت کرنا شامل ہیں۔

محترمہ نے کہا: "متحدہ عرب امارات اور روانڈا کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاسوں کے پہلے اجلاس کا انعقاد مشترکہ تعاون اور مسلسل ملاقاتوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں ہمیں گزشتہ عرصے کے دوران ایک ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا۔ جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون کے شعبوں اور مختلف اقتصادی سرگرمیوں میں توسیع کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا
محترمہ الکعبی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی کمیٹی کا اجلاس مزید مواقع اور شراکت داری کے لیے ایک عمومی فریم ورک اور روڈ میپ ترتیب دینے اور مشترکہ مفاد کے بہت سے شعبوں میں تعاون اور کام کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

مزید برآن ان ملاقاتوں کے دوران، دونوں فریقوں نے اقتصادی شعبوں میں تعاون کی حمایت کرنے اور اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کے تبادلے کے لیے نئے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ اس دوران باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پر بھی بات ک گئی جو دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے  کے اندر تیار کیے جا سکتے ہیں۔ نیز اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور باہمی تحفظ پر معاہدہ پر بھی بات کی گئی۔
دونوں فریقوں نے خلائی ٹیکنالوجی سے متعلق شعبوں اور سرگرمیوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے، خوراک کی مصنوعات میں تجارت کو بڑھانے کے لیے تعاون کے مواقع تلاش کرنے، ماحولیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی حمایت کرنے، نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، فنکارانہ اور تخلیقی صنعتوں کو بڑھانے کے لیے تجربات کے تبادلے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اپنی باہمی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔ دریں اثناء اس تناظر میں دونوں فریقین نے تعلیم کے شعبے میں مفاہمت اور تعاون کی ایک میمورنڈم پر دستخط  بھی کیے۔

 

ٹول ٹپ