جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب ایمانوئل میکرون نے وزیر مملکت محترمہ نورہ الکعبی کو فرانس کی طرف سے دئے جانے والے سب سے بڑا اعزاز آرڈر آف دی لیجن آف آنر کو شیولیئر کے عہدے سے سرفراز کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہنے کے لئے ایسا کیا گیا۔
محترمہ نے ابوظہبی میں سفارت خانے کے صدر دفتر میں متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی جمہوریہ کے سفیر عالی ذی وقار نکولس نیمچیناؤ سے میڈل وصول کیا۔ یاد رہے کہ سفارتی میدان کے علاوہ ثقافت، ادب اور ثقافتی مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے محترمہ کی طرف سے کئے جانے والے تعاون کو سراہنے کے لئے ایسا کیا گیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ متحدہ عرب امارات اور فرانس انسانیت کی خدمت اور عصری مسائل میں عالمی قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے مشترکہ اقدار پر مبنی منفرد، اسٹریٹجک اور قائم دو طرفہ تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں محترمہ الکعبی نے محترم صدر میکرون اور فرانسیسی جمہوریہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
محترمہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج کا یہ اعزاز متحدہ عرب امارات میں صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی قیادت میں - مزید متنوع، ترقی اور خوشحالی کے افق کی طرف اماراتی-فرانسیسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں ملا ہے- چانچہ اس دوران انھوں نے عزت مآب کا ان کی مسلسل حمایت پر اپنا شکریہ ادا کیا، جس نے ان تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اور انہیں مسلسل مزید ترقی کی راہ پر گامزن کیا جب تک کہ وہ اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر نہ پہنچ جائیں۔