وزیر نیوز۔

شیخ عبداللہ بن زاید اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا علاقائی امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11/12/2024

نائب وزیراعظم اور وزیر برائے خارجہ امور عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شام اور لبنان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام اور استحکام کے فروغ کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات خطے کے تمام ممالک اور عوام کے مفاد میں ہوں گے۔