ریو ڈی جنیرو میں G20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات-برازیل کا مشترکہ بیان

1. 17 نومبر 2024 کو، وفاقی جمہوریہ برازیل کے صدر عالی ذی وقار لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے ایک سینئر وزارتی وفد کے ساتھ ابوظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کا استقبال کیا۔
2. متحدہ عرب امارات اور وفاقی جمہوریہ برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منانے کے اس سال کے اہم موقع پر، فریقین نے آنے والے سالوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ذریعے دونوں ممالک مل کر تزویراتی شراکت داری کو تقویت دیتے رہیں گے، خاص طور پر جدت، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی، زراعت، انفراسٹرکچر، تجارت، دفاع، سیکورٹی اور لوگوں سے لوگوں کے رابطے جیسے قابل ذکر امکانات کے شعبوں میں۔ چنانچہ ان خواہشات کو اس عزم کے ساتھ بھی ملایا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی شراکت داری یہ طویل المدتی پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے مقابلہ میں متحرک، مستقبل کے حوالے سے اور لچکدار رہے۔
عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان اور صدر عالی ذی وقار لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے متحدہ عرب امارات اور وفاقی جمہوریہ برازیل کے درمیان ترقی اور جدید کاری میں حکومت کے تجربات کے تبادلے پر حال ہی میں 19 اکتوبر 2024 کو مفاہمت کے اس میمورنڈم پر دستخط کو خوب سراہا، جس کا مقصد علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا اور شریک ممالک کو عالمی رجحانات سے ہم آہنگ رہنے اور ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرنا ہے۔
اس دورے کے دوران، درج ذیل معاہدوں پر دستخط کیے گئے:
i) متحدہ عرب امارات اور وفاقی جمہوریہ برازیل کے درمیان متحدہ عرب امارات کی جانب سے برازیل میں تزویراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ طریقہ کار کے قیام پر مفاہمت کا میمورنڈم؛ اور
ii) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور وفاقی جمہوریہ برازیل کی وزارت خارجہ کے درمیان افریقہ میں مشترکہ تعاون پر مفاہمت کا میمورنڈم۔
3. بات چیت، تعاون اور شراکت داری کے جذبے کے ذریعے، متحدہ عرب امارات اور برازیل مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کے مستقبل کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ جیسا کہ دونوں ممالک ایک زیادہ پائیدار اور اختراعی دنیا کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہیں۔ چنانچہ یہ ہمارے وقت کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ متحد ہیں، بشمول موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع میں کمی، آلودگی، صحرائی اور سماجی اور اقتصادی مساوات کی ترقی۔ دریں اثناء، فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی۔
4. باہمی احترام اور مشترکہ عزائم کی بنیاد پر قائم، متحدہ عرب امارات اور برازیل کے درمیان اقتصادی تعلقات گزشتہ برسوں میں پروان چڑھے ہیں اور دونوں ممالک اس کی مسلسل ترقی اور تنوع کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس تناظر میں، متحدہ عرب امارات نے 3 اکتوبر 2024 کو عارضی پیمائش N° 1262 کے اجراء پر اپنے شکریے کا اظہار کیا۔ چنانچہ نئی فراہمی کے مطابق، دونوں فریقوں نے برازیل میں اسٹریٹجک شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ میکانزم کے قیام کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس دوران، فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئی اور اہم پیش رفت سے دو طرفہ سرمایہ کاری کے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اور متحدہ عرب امارات آنے والے مہینوں میں اپنے برازیلی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کا منتظر ہے تاکہ ٹیکنالوجی، اختراع، ماحولیاتی تبدیلی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کے لیے ایک جامع منصوبے پر اتفاق کیا جا سکے۔
مزید برآں، دونوں حکومتوں نے برازیل میں مبادلہ کی کامیابیوں کو خوب خوب سراہا۔ چنانچہ اس دوران مستقبل کے اقدامات پر بہتر تعاون کے ذریعے اس ٹریک ریکارڈ کو مضبوط کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حکومت متحدہ عرب امارات نے مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے مبادلہ کے عزم پر زور دیا، جس میں باہیا میں بڑے پیمانے پر بائیو فیول ریفائنری کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے، جس سے مقامی آبادی کے لیے 400,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مبادلہ کا مقصد کلیدی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور متحرک کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے اپنے خاطر خواہ پورٹ فولیو کو بڑھانا ہے جو برازیل کی سماجی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
علاوہ ازیں، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے اس جانب اشارہ کیا کہ برازیل کو جنوبی امریکہ میں متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار سمجھا جاتا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات MENA خطے میں برازیل کے لیے دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ جیسا کہ 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تیل کے علاوہ کی باہمی تجارت 4 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ واضح رہے کہ جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (CEPA) کو حتمی شکل دینے کے لیے متحدہ عرب امارات اور مرکوسور کے درمیان جاری مذاکرات کے اختتام کے ساتھ اسے مزید وسعت دی جائے گی۔ اس دوران، عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان اور عالی ذی وقار صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے اس ماہ یوراگوئے میں اختتام پذیر ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں ہونے والی پیش رفت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا۔ یہ امید ظاہر کرتے ہوئے کہ یہ مذاکرات 2025 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہو جائیں گے، انہوں نے اس طرح کے معاہدوں کے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر پڑنے والے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
5. اس دوران، متحدہ عرب امارات اور برازیل نے امن اور بقائے باہمی کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کی اہمیت نیز عدم برداشت، نفرت انگیز تقریر، امتیازی سلوک اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔ چنانچہ عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زید آل نہیان اور عالی ذی وقار صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور برازیل سب کے لیے استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے تعاون، شراکت داری اور بات چیت کے پلوں کو مضبوط کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کی خارجہ پالیسیاں بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، جس میں تمام ریاستوں کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے احترام پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔
عالمی امن اور استحکام کے تحفظ میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے یہ دونوں قومیں ان بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے میں ثابت قدم ہیں۔ مزید برآں یہ کہ متحدہ عرب امارات اور وفاقی جمہوریہ برازیل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کے مضبوط حامی ہیں۔ جیساکہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ سفارت کاری کو بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کے طور پر کام کرنا چاہیے، جو ہمیں اختلافات کو تعمیری اور باہمی تعاون سے حل کرنے کے قابل بنائے۔ چنانچہ یہ باہمی لگن نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتی ہے بلکہ ایک زیادہ محفوظ، مستحکم اور تعاون پر مبنی عالمی برادری کی تخلیق میں بھی معاون ہے۔ جیسا کہ متحدہ عرب امارات اور برازیل ایک ساتھ مل کر ان اصولوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، نیز یہ اپنی قوموں اور دنیا کی زیادہ پرامن مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے کی صلاحیت میں پراعتماد ہیں۔
6. عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان نے 2024 کے لیے برازیل کی کامیاب G20 صدارت کے لیے عالی ذی وقار صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کی خوب تعریف کی۔ واضح رہے کہ 18-19 نومبر 2024 کو لیڈرز سمٹ کے ساتھ یہ اختتام پذیر ہوا تھا۔ ایک مہمان ملک کے طور پر، متحدہ عرب امارات برازیل کی G20 ترجیحات کی حمایت کرتا رہا ہے، جس میں بھوک اور غربت کے خلاف تاریخی عالمی اتحاد کا آغاز بھی شامل ہے، جس کی متحدہ عرب امارات بھرپور حمایت کرتا ہے اور یہ اس مقصد کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کا وعدہ کرتا ہے۔ چنانچہ متحدہ عرب امارات کو اتحاد کا بانی رکن ہونے پر فخر ہے اور وہ اس اہم اقدام کی حمایت اور مضبوطی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات غربت کے خاتمے، خوراک کی حفاظت اور ضروری خدمات تک مساوی رسائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اتحاد کے مقاصد کے مطابق بین الاقوامی تعاون کے پروگراموں کو بڑھانا جاری رکھے گا۔ علاوہ ازیں، اس دوران دونوں ممالک نے ان تمام کوششوں کو سراہا جن کی وجہ سے ریو اعلامیہ کو حتمی شکل دی گئی۔
7. اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی تصدیق کرتے نیز اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹتے ہوئے، متحدہ عرب امارات اور برازیل نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر G20 کی اہمیت اور اختراع کو تیز کرنے اور طویل مدتی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے خیالات، جانکاری اور بہترین طریقوں کے متحرک تبادلے کو فروغ دینے کی اہم اہمیت کو تسلیم کیا۔ چنانچہ دونوں ممالک نے COP28 کو ایک اہم سنگِ میل کے طور پر سراہا، جسے متحدہ عرب امارات کے تاریخی اتفاقِ رائے سے نشان زد کیا گیا ہے – یہ پیرس معاہدے کے اہداف کے مطابق ماحولیاتی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے 198 فریقوں کی طرف سے توثیق کردہ ایک معاہدہ ہے۔
COP پریذیڈنسیز ٹرائیکا کے ممبران کے طور پر، "مشن °C1.5 تک روڈ میپ" کے تحت، دونوں ممالک قومی سطح پر طے شدہ شراکت (NDCs) کے اگلے دور میں بین الاقوامی تعاون اور خواہشات کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور برازیل اپنے نئے این ڈی سی جمع کرانے والوں میں سب سے پہلے تھے، جو پیرس معاہدے کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں، نیز دوسرے ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان کی مثال پر عمل کریں۔
متحدہ عرب امارات نے COP28 کے نتائج اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف گلوبل موبلائزیشن (TF-CLIMA) کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کے لیے ان کی مضبوط حمایت کے لیے برازیل کی G20 صدارت کو خوب سراہا۔ چنانچہ اس نے پہلی بار شیرپا اور مالیاتی ٹریک کو ایک ساتھ جمع کیا، جس کا مقصد موسمیاتی چیلنج کے لیے G20 کے مربوط ردعمل کو مضبوط کرنا تھا۔
فریقین نے مصنوعی ذہانت کے پائیدار طریقوں سمیت ماحولیاتی لحاظ سے اچھی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس دوران، انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پیرس معاہدے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے موجودہ صاف ٹیکنالوجیز اور تیز رفتار اختراعات، ڈیجیٹل تبدیلی اور ترقی، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مظاہرے اور پھیلاؤ کی تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر تعیناتی اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ٹیکنالوجیز تک رسائی میں اضافہ بھی ضروری ہے، جوکہ مناسب فعال فریم ورک اور بین الاقوامی تعاون سے تعاون یافتہ ہوں۔
متحدہ عرب امارات اور برازیل نے COP29 کی صدارت کے لیے اپنی مشترکہ حمایت کا بھی اعادہ کیا، جس میں انھوں نے موسمیاتی مالیات پر خاص توجہ کے ساتھ، متحد، عمل سے چلنے والے نقطہ نظر پر زور دیا۔ اس تناظر میں، بشمول پائیدار توانائی کے نظاموں میں منتقلی کو تیز کرنے پر تعاون اور پائیدار ترقی اور سبز سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ، عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ان کی مشترکہ لگن کو تقویت دیتے ہوئے دونوں ممالک قریبی تعاون کا عہد کرتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ برازیل 2025 میں COP30 کی صدارت سنبھالے گا۔
دونوں ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ آب و ہوا کی کارروائی کا مرکز پانی ہے، نیز دنوں نے پائیدار اور لچکدار پانی کے مستقبل کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔ اس دوران، اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ COP30 کانفرنس کی قیادت میں ایک اہم لمحہ ہے، متحدہ عرب امارات اور برازیل کی وفاقی جمہوریہ نے متحدہ عرب امارات اور سینیگال کی مشترکہ میزبانی میں آئندہ اقوام متحدہ 2026 واٹر کانفرنس کی تیاریوں پر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
متحدہ عرب امارات اور برازیل بھی کلیدی اقدامات پر مسلسل تعاون کے منتظر ہیں جو فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور عالمی پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں معاون ہیں۔ بشمول ارتھ زاید فلانتھروپیز کی چھتری کے تحت نافذ کیے جانے والے کئی اہم پروجیکٹس، جن میں بہت سے ایسے پروگرام شامل ہیں جن کا مقصد لوگوں کی زندگیوں اور ماحولیات پر مثبت اثر ڈالنا ہے۔ ان میں سے ایک پروگرام ایسا ہے جس کا مقصد مقامی لوگوں اور ایمیزون کے مقامی کمیونٹیز کی صحت کی دیکھ بھال میں مدد، اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ تربیت، اور ورثے کے تحفظ کی کوششوں میں شامل اداروں کے لیے تعاون فراہم کرنا ہے۔ اس میں ایک اور اولوالعزم پروگرام ہے جس کا مقصد ماحول دوست علاج کے ذریعے دریائے ایمیزون میں پلاسٹک کی آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے، جس کے نتیجے میں حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کا تحفظ ہوگا نیز اس میں بہتری آئے گی۔
ایک تیسرا پروگرام ہے جو کہ برازیل میں لگ بھگ 10,000 متحدہ عرب امارات کے کھجور کے درخت لگانے پر مشتمل ہے، تاکہ مقامی کاشتکاری کو بڑھانے کی موجودہ کوششوں میں مدد مل سکے۔ مزید برآں، ٹراپیکل فاریسٹ فاریور فیسیلٹی (TFFF) جب شکل اختیار کرنا شروع کر دے گی تو اس کو تکنیکی اور سیکرٹریٹ مدد فراہم کی جائے گی۔ مجموعی طور پر، ان متنوع پروگراموں سے ماحول میں آلودگی کو کم کرنے، مقامی لوگوں اور مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے اور حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کو نمایاں طور پر مستحکم کرنے کی توقع ہے۔ مندرجہ بالا کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کٹنگا وائلڈ لائف اور بائیو ڈائیورسٹی کوریڈورز اور موسمیاتی موافقت کے منصوبے کے لیے 20 ملین امریکی ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
توانائی کی حفاظت اور توانائی تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے، دونوں ممالک نے منصفانہ اور جامع توانائی کی منتقلی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو قومی حقائق کو مدنظر رکھتے ہیں اور ڈی کاربنائزیشن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس دوران، انہوں نے عالمی سطح پر قابل تجدید توانائی کو تین گنا کرنے اور 2030 تک توانائی کی کارکردگی کی عالمی شرح کو دوگنا کرنے کے وعدوں کو حاصل کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس دوران فوسل ایندھن سے ایک منصفانہ، منظم اور مساوی طریقے سے منتقلی پر بھی بات کی گئی، تاکہ 2050 تک خالص صفر کو حاصل کیا جا سکے۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ برازیل کی قابل تجدید توانائی کی مارکیٹ عالمی سطح پر سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹ میں سے ایک ہے، فریقین نے مصدر اور برازیل میں کام کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ مصدر، جو کہ مکمل طور پر ابوظہبی حکومت کی ملکیت ہے، قابل تجدید توانائی میں ایک سرکردہ عالمی کھلاڑی ہے، جس کی 40 سے زائد ممالک میں موجودگی اور مجموعی قابل تجدید صلاحیت 30 GW سے زیادہ ہے۔
اس دوران، فریقین نے برکس کازان سربراہی اجلاس کے کامیاب اختتام کو بھی سراہا نیز 2025 میں برازیل کی برکس کی آئندہ چیئر شپ کے دوران مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں ممالک کی حالیہ متوازی شرائط (2022-23) کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منتخب اراکین کے طور پر، بین الاقوامی منظر نامے کے بڑھتے ہوئے پولرائزیشن اور تقسیم کے وقت، نیز خواتین، امن اور سلامتی کی اپنی مشترکہ ترجیحات پر اتفاق کیا۔ رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے، تنازعات کی روک تھام اور پرامن حل، قیام امن اور پائیدار امن کے ساتھ ساتھ عدم برداشت، نفرت انگیز تقریر سے نمٹنے، امتیازی سلوک اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے اپنے مشترکہ عہد کو ذہن میں رکھتے ہوئے فریقین نے بین الاقوامی امن و سلامتی پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متحدہ عرب امارات اور برازیل نے سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان کی توسیع سمیت اقوام متحدہ کی جامع اصلاحات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس کا مقصد اسے مزید تمثیلی، جائز اور موثر بنانا نیز ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانا تھا۔
دونوں ممالک نے بین الاقوامی قانون کے مکمل احترام کی ضرورت کا اعادہ کیا، بشمول تنازعات کے حالات میں۔ نیز یہ کہ انسانیت، فطری، غیر جانبداری اور آزادی کے بنیادی اصولوں کے مطابق انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا جوکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 46/182 میں مکمل طور پر واضح ہے۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ہمارا وقت ہماری مشترکہ انسانیت کے لیے ایک مضبوط عزم کا تقاضا کرتا ہے اور یہ کہ 2024 سال 1949 کے جنیوا کنونشن کو اپنانے کی 75ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے، انہوں نے دنیا بھر میں جاری متعدد مسلح تنازعات کے سنگین انسانی نتائج کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کی حفاظت اور غیر ضروری مصائب کو روکنے اور کم کرنے کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون سمیت بین الاقوامی قانون کی تعمیل ضروری ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے غزہ پٹی، بقیہ علاقوں، مقبوضہ فلسطینی سرزمین بشمول مشرقی یروشلم کے ساتھ ساتھ لبنان میں بین الاقوامی انسانی قانون سمیت بین الاقوامی قوانین کی جاری خلاف ورزیوں کی وجہ سے تشدد کی بے مثال سطح اور شہریوں کی ہلاکتوں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، کے بارے میں اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات اور برازیل غزہ میں فوری، غیر مشروط، جامع اور مستقل جنگ بندی اور شہریوں کے خلاف منظم تشدد کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اپنے مطالبات کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک فلسطین اسرائیل تنازعہ کے خاتمے اور دو ریاستی حل اور آزاد اور قابل عمل ریاست فلسطین کے قیام کے مطابق ایک منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے حصول کے لیے سیاسی افق کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک مقبوضہ فلسطینی علاقے کی آبادی کو بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی تیز رفتار اور بلا روک ٹوک فراہمی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس سلسلے میں، دونوں ممالک اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے ایسے قوانین کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں جن پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ان دی نیر ایسٹ (UNRWA) کے لیے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی سرگرمیاں انجام دینے کی صلاحیت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
دونوں ممالک ان تمام اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کو بھی واضح طور پر مسترد کرتے ہیں جن کا مقصد مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی قانونی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ان تمام طرز عمل کو بھی مسترد کرتے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی اور عدم استحکام کا خطرہ رکھتے ہیں، نیز جو امن و استحکام کے حصول کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔ دریں اثںاء، دونوں ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر، چوتھے جنیوا کنونشن، متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات اور متعلقہ پابند عارضی اقدامات سمیت بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ داریوں کے مطابق اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور سرگرمیوں کے خاتمے اور مزید علاقائی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
فریقین لبنان میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں نیز ملک کے اتحاد، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ دونوں لبنان میں صدر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ قومی ریاست اور فوج سمیت اس کے اداروں کی حمایت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ لبنان کے لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے وہ اس مشکل وقت میں ان کے مصائب کو کم کرنے کے لیے انسانی امداد اور تعاون کی تقسیم میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔
8. ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل لچکدار دفاعی صنعتوں کی تعمیر کے مشترکہ وژن سے متحد ہوکر، متحدہ عرب امارات اور برازیل کو برازیل میں متحدہ عرب امارات کے EDGE گروپ کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے مثال کے طور پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کی مسلسل توسیع کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ چنانچہ اس شراکت داری سے دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم میں ایک اہم قدم کی نشاندہی ہوتی ہے۔ جیسا کہ اس سے تکنیکی جدت اور علاقائی اور عالمی سلامتی کو فروغ دیا جاسکے گا۔ جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی حل میں ایک عالمی رہنما کے طور پر، جدید دفاعی ٹکنالوجی کی ترقی اور دفاعی مینوفیکچرنگ، سائبر سیکیورٹی اور اختراع جیسے شعبوں میں ہمارے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اہم کردار ادا کرتے ہوئے، EDGE نے برازیل میں ایک مضبوط قدم کا نشان قائم کیا ہے۔
دونوں ممالک نے عالمی سلامتی کے لیے مشترکہ عزم میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ چنانچہ متحدہ عرب امارات اور فیڈریٹو ریپبلک آف برازیل بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں (WMD) کے پھیلاؤ سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چنانچہ اس سے ان ہتھیاروں کے تباہ کن اثرات سے دونوں ممالک اور عالمی برادری کو بچانے کے لیے مضبوط شراکت کی عکاسی ہوتی ہے۔
متحدہ عرب امارات اور برازیل نے بین الاقوامی منظم جرائم، دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور انسداد میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ماحولیاتی جرائم سے درپیش چیلنج پر خصوصی تشویش کا اظہار کیا نیز بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور اس معاملے پر بین الاقوامی قانونی فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ چنانچہ دہشت گردی کے مقاصد کے لیے بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ سسٹمز (UAS) کے استعمال کو روکنے کے لیے ایک باہمی تعاون اور فعال انداز کو فروغ دینے کے مقصد سے دونوں ممالک نے دسمبر 2023 میں سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی طرف سے اپنائے گئے ابوظہبی کے رہنما اصولوں کے نفاذ کے لیے کام کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
9. 8 سالوں سے اور بچوں کو عربی میں پڑھنے اور ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، MBRGI آج تک عرب دنیا میں مجموعی طور پر 131 ملین قارئین تک پہنچ چکا ہے۔ چونکہ متحدہ عرب امارات پرتگالی زبان کے ممالک کی کمیونٹی کا رکن بننے کے خواہاں ہے، اس لیے یہ پرتگالی بولنے والی اقوام میں پرتگالی زبان کے ادب کے پڑھنے کی حوصلہ افزائی کے لیے برازیل کے ساتھ اس تجربے کو ساجھا کرنے کے لیے تیار ہے۔
تعلیم کے میدان میں تعاون کے ذریعے، ہمارا مقصد اپنے سفارتی تعلقات کی مضبوطی کا احترام کرنا، ہمارے درمیان فروغ پانے والے ثقافتی تبادلے کو ظاہر کرنا، ایک دوسرے کے ساتھ مثبت تجربات کا اشتراک کرنا ہے۔ جو ہمارے ثقافتی اور تعلیمی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے لاگو ہو سکتا ہے۔ نیز جو عوام سے عوام کے روابط پیدا کرنے والے شعبوں میں اپنے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، جس کی ہمارے دونوں ممالک کو تلاش ہے۔
10. اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہماری متنوع ثقافتیں اور روایات باہمی افزودگی کے لیے قیمتی مواقع فراہم کرتی ہیں، متحدہ عرب امارات اور برازیل عوام کے درمیان تعلقات کا جشن مناتے ہیں جو اس رشتے کو مضطوط کرتے ہیں۔ چنانچہ اتحاد اور مشترکہ مقصد کے اس جذبے میں، دونوں ممالک اپنے ممالک اور دنیا کے لیے ایک روشن، زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے تعاون کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانے کا عہد کررہے ہیں۔
11. گزشتہ 50 سالوں کے دوران، متحدہ عرب امارات اور فیڈریٹیو ریپبلک آف برازیل نے ایک مضبوط اور متحرک شراکت داری قائم کی ہے جس میں اہم اقتصادی تعلقات اور عالمی مسائل پر تزویراتی تعاون شامل ہے۔ چنانچہ ترقی، پائیداری اور باہمی احترام کے مشترکہ وژن سے متحد ہوکر، ہم اگلے 50 سالوں اور اس سے آگے کے لیے اپنی اقوام کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
12. برازیل کے صدر عالی ذی وقار لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے وفد کا استقبال کرنے نیز گرمجوشی سے مہمان نوازی کرنے کو عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان نے خوب خوب سراہا۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں