فجی کے متعدد وزراء اور حکام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق وزیر خارجہ کے ایلچی نے کیا تبادلہ خیال
جمعه 22/11/2024
کیریبین اور بحرالکاہل کے جزائر کے وزیر خارجہ کے ایلچی جناب عمر شحادہ نے جمہوریہ فجی کا سرکاری دورہ کیا۔ جہاں آپ نے تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے متعدد وزراء اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔
جمہوریہ فجی کے اپنے اس دورے کے دوران، ایلچی نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ، اسٹریٹجک پلاننگ، قومی ترقی اور شماریات کے وزیر اعلیٰ بیمن پرساد نیز نائب وزیر اعظم اور تجارتی کوآپریٹیو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور مواصلات کے وزیر عزت مآب منوآ کامیکامیکا سے ملاقات کی۔
علاوہ ازیں، آپ نے اسسٹنٹ وزیر برائے خارجہ امور اور ایوان نمائندگان کی ڈپٹی سپیکر عزت مآب لینورا کریکیریٹابوا، نائب وزیر اعظم اور وزیر سیاحت اور شہری ہوا بازی محترم ولیم جاوکا، وزیر داخلہ اور امیگریشن عالی مآب بائیو ٹکوڈواڈوا، وزیر تعلیم عزت مآب اسیری رادرودرو نیز وزیر زراعت محترم فاطمی ریالو جیسی سرکردہ شخصیات کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
چنانچہ ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں فریقوں نے اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، ترقی، قابل تجدید توانائی، اور صلاحیت کی تعمیر اور بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا۔
ایلچی نے بحرالکاہل جزائر فورم کے سیکرٹری جنرل عالی وقار بیرن واکا سے بھی ملاقات کی۔ جہاں اس دوران مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے شعبے میں۔