جنرل۔

صدر مملکت کی نیابت میں.. محترمہ ریم الہاشمی نے کی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم 2024 کے اکنامک لیڈرز ویک میں شرکت

هفته 16/11/2024

مملکت کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی نیابت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) 2024، پیرو کے دارالحکومت لیما میں منعقد، ایشیا کے اقتصادی رہنماؤں کے ہفتہ کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ 

متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطحی کثیر جہتی فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت سے جمہوریہ پیرو کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کی تصدیق ہوتی ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر ایک موثر اور قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر متحدہ عرب امارات کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس دورے نے اختراع، ڈیجیٹل تبدیلی، اور موسمیاتی عمل اور پائیداری کے عالمی ایجنڈے کے شعبوں میں ترقی کو وسائل کو تقویت دینے کے لیے، متحدہ عرب امارات اور پیرو سمیت ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے ممبران کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے نئے مواقع بھی فراہم کیے۔

جمہوریہ پیرو کی صدر محترمہ ڈینا بولارٹے کی زیر صدارت رہنماؤں کے اس اجلاس کے دوران، محترمہ الہاشمی نے فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر متحدہ عرب امارات کو دعوت بھیجنے پر محترمہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران آپ نے اس بات کی تاکید کی کہ یہ ممتاز شرکت متحدہ عرب امارات کی معیشتوں اور کثیرالجہتی فورمز میں APEC فورم کے درمیان تعاون کو بڑھاتی ہے۔ علاوہ ازیں، اس شرکت سے تکثیریت اور تعمیری بات چیت کے لیے ملک کے عزم پر زور دینے کے علاوہ، ایک بڑے اقتصادی شراکت دار اور ایک اہم عالمی مالیاتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔

محترمہ الہاشمی نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اقتصادی ترقی اور موسمیاتی کارروائی سمیت مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی خواہش کی طرف اشارہ کیا۔

چنانچہ محترمہ نے اس سال ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے موضوع کی اہمیت پر زور دیا۔ جو کہ رکن ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھا کر جامع ترقی اور توانائی کی مساوی منتقلی کی حمایت اور ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کے درمیان پائیدار تجارت، سرمایہ کاری اور اختراعی پالیسیوں کو لاگو کرکے پائیداری کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، "امپاورمنٹ، شمولیت، اور ترقی" کے عنوان کے تحت منعقد کیا گیا۔

اس کے علاوہ، محترمہ نے موسمیاتی کارروائی کے میدان میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے کئے جانے والے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ اس دوان آپ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) کے فریقین کی کانفرنس، جس کی میزبانی گزشتہ سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات نے کی تھی، موسمیاتی ڈپلومیسی کے میدان میں ایک اہم اہم لمحے کی نمائندگی کرتی ہے۔ چنانچہ اس کو تاریخی "ایمریٹس ایگریمنٹ" میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی، جیسا کہ اس پر 198 فریقین نے دستخط کیے تھے۔ جو موسمیاتی عمل کے ایک نئے مرحلے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ چنانچہ اس کانفرنس کے اہم نتائج برآمد ہوئے، بشمول COP پریذیڈنسیوں کا ٹرائیکا جو COP28، COP29 اور COP30 کی صدارتوں کو ایک ساتھ جمع کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، محترمہ نے باکو میں پارٹیوں کی انتیسویں کانفرنس کی صدارت کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کی تصدیق کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کا عزم جامع ترقی اور پائیدار پیش رفت کو فروغ دینے اور مشترکہ بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے معاشروں کی صلاحیت کی حمایت میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔

مزید برآں، اس دورے کے دوران محترمہ الہاشمی نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے، جمہوریہ پیرو کے وزیر خارجہ عالی وقار ایلمر شیلر سے ملاقات کی۔

اس بات چیت کے دوران، محترمہ نے جمہوریہ پیرو کے صدر محترم بولوارتے اور پیرو کی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی حمایت کرنے سے متعلق خواہش پر اپنی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ اس دوران آپ نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات اور پیرو کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک نیز یہاں کے دوست عوام کے لیے امید افزا مواقع پیدا ہونگے۔