متحدہ عرب امارات کی پالیسی میں شامل انسانی اقدار خطے میں ہونے والی پیشرفت کی روشنی میں عیاں ہیں: شام میں متحدہ عرب امارات کے سفیر

هفته 19/10/2024
جنرل۔
شامی عرب جمہوریہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب حسن احمد الشحی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرحوم شیخ زايد بن سلطان آل نهيان "طيب الله ثراه"کے ذریعہ متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد سے متحدہ عرب امارات کو انسانی امداد فراہم کرنا ریاست کی پالیسی کا ایک بڑا محور رہا ہے۔ چنانچہ آج، صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی سربراہی میں یہ دانشمندانہ قیادت ان کے نقطہ نظر کی پیروی کر رہی ہے۔ جیسا کہ غیر ملکی انسانی امداد متحدہ عرب امارات کے سفر اور دوسرے لوگوں کے تئیں وعدوں کا ایک لازمی حصہ ہے، اور اس کی پالیسی کا ایک بڑا محور ہے، جوکہ آج خطے میں ان واقعات اور پیشرفت کی روشنی میں بالکل عیاں ہے۔
آج دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لبنانی پناہ گزینوں اور جمہوریہ لبنان سے شامی واپس آنے والوں کی مدد کے لیے نامزد اماراتی امدادی طیارہ وصول کرنے کے دوران صحافیوں کو ایک بیان میں عزت مآب نے کہا: "متحدہ عرب امارات اور عرب جمہوریہ شام نیز وہاں کے دوست عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فریم ورک کے اندر نیز خطے کے موجودہ واقعات کی روشنی میں، صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان حفظه الله نے ان واقعات کے ابتدائی لمحات سے ہی لبنان کے بھائیوں کی مدد کے لیے دوست ملک لبنان کو فوری انسانی اور امدادی تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ چنانچہ اس کی روشنی میں ایک ہوائی پل کا آغاز کیا گیا، جس کے ذریعے سے اب تک سیکڑوں ٹن امدادی، طبی اور انسانی امداد پہنچائی جا چکی ہے۔ علاوہ ازیں، عزت مآب کی ہدایات کے نفاذ کے لئے اس بحران میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے مملکت نے "اے لبنان! متحدہ عرب امارات آپ کے ساتھ ہے" مہم کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ عالی ذی وقار نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ یہ امداد لبنان سے واپس آنے والے لبنانی اور شامی مہاجرین کی مدد کے لیے دوست ملک عرب جمہوریہ شام تک پہنچائی جائے۔ اس دوران آپ نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ یہ طیارہ اس مقصد کے لیے شام پہنچنے والا پہلا طیارہ ہے۔ چنانچہ اس میں امداد، طبی سازوسامان، امدادی سامان اور خوراک کا سامان لدا ہے۔
اپنی طرف سے، شامی عرب جمہوریہ کے مقامی انتظامیہ اور ماحولیات کے وزیر اور سپریم ریلیف کمیٹی کے چیئرمین عزت مآب لوئے خریطہ نے شامی نیز لبنانی عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
عزت مآب نے کہا: "موجودہ حالات میں دوست ملک لبنان کے ساتھ اور لبنانی پناہ گزینوں اور شامی واپس آنے والوں کو راحت پہنچانے کے لیے ابتدائی طبی امدادی طیارے کی شام آمد کے ساتھ، متحدہ عرب امارات کے اس عمدہ موقف کو، فضائی اور سمندری پل کے ذریعے، جس میں سینکڑوں طیارے اور بحری جہاز شامل تھے، شام اور اس کے عوام کو زلزلے کے اثرات کا سامنا کرنے کے لیے، متحدہ عرب امارات کی طرف سے کی جانے والی عظیم امداد اور کوششوں میں اظہار برادرانہ عہدوں کے ایک طویل ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں بہت سے ترقیاتی منصوبوں نیز متاثرہ افراد کے لیے مکانات کے متبادل منصوبے بھی شامل ہیں۔"
اپنی طرف سے شامی عرب ہلال احمر کے صدر انجینئر خالد حبوباتی نے خطے میں رونما ہونے والی پیش رفت کی روشنی میں لبنانی اور شامی عوام کی حمایت کرنے کے لئے اس عظیم پہل پر صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله نیز متحدہ عرب امارات اور وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران آپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شامی عرب ہلال احمر ان لوگوں کو امداد پہنچانے کے ذریعے موجودہ بحران کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔
 

متعلقہ خبریں

پير 06/1/2025
وزیر نیوز۔
شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات دیکھیں
جمعه 03/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
وزیر نیوز۔
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات

ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔

تفصیلات دیکھیں
جمعرات 02/1/2025
جنرل۔
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات دیکھیں
ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں

ای میل تبدیل کریں