الصايغ عرب کررہے ہیں ریاستوں کی لیگ کی وزارتی کونسل کے 160ویں باقاعدہ اجلاس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی

وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ نے لیگ آف عرب اسٹیٹس کی وزارتی کونسل کے 160ویں باقاعدہ اجلاس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کی۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس کل، بروز بدھ عرب لیگ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔کونسل کے سامنے اپنی تقریر میں عزت مآب نے اس جانب اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات عالمی امن اور سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ آپ نے رواداری، بین الاقوامی امن اور سلامتی سے متعلق کونسل کی تاریخی قرارداد نمبر 2686 (2023) کا حوالہ بھی دیا، جس کا مسودہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا اور جس میں پہلی بار تسلیم یہ تسلیم کیا گیا کہ نفرت انگیز تقاریر اور انتہا پسندی کی کارروائیوں کا تنازعات کو ہوادینے، ان کو بڑھانے اور ان کے بار بار ہونے سے براہ راست تعلق ہے۔ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جو لوگوں کے درمیان ترقی، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کی کوششوں میں متحدہ عرب امارات کی انتھک محنت اور اس کی قائم کردہ اقدار میں اضافہ کرتا ہے۔عزت مآب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے 13 جولائی 2023 کو پاس ہونے والی مذہبی منافرت کے خلاف قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔ 2022-2024 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کے رکن اور 2022-2023 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک غیر مستقل رکن کے طور پر، باہمی افہام و تفہیم کی حمایت کرنے اور مواصلات اور بات چیت کے ذرائع کو مضبوط کرنے کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے عزم پر زور دیا۔ جو کہ علاقائی اور بین الاقوامی استحکام اور خوشحالی میں معاون ہے۔ نیز آپ نے انسانی بھائی چارے اور مذہبی عقیدے کی آزادی کے احترام کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوشش، رواداری اور اعتدال کی حمایت میں تمام کوششوں کو مسلسل تقویت دینے، اور نفرت اور انتہا پسندی سے متعلق تقریر کے پھیلاؤ کو مسترد کرنے کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔عزت مآب نے اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی نظام میں پولرائزیشن اور تقسیم کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن، سلامتی اور استحکام پر اس صورتحال کے اثرات کے بارے میں اپنی بڑھتی ہوئی تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور ضوابط، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانونی جواز کو لازم پکڑنے، کثیر الجہتی کارروائی، بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کے اصول کا احترام کرنے، ریاستوں کی خودمختاری اور آزادی اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، اور تنازعات کے سفارتی حل کو فروغ دینے کی ضرورت اور چیلنجوں کی توقع، اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر موجودہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور مذاکرات کے استعمال کی حمایت کرنے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں۔عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات مواصلات کے وسائل کو مضبوط بنانے اور ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی حل اپنانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔عزت مآب نے اس جانب اشارہ کیا کہ کچھ ایسے چیلنجز ہیں جن کے لیے سنجیدہ مشترکہ عربی اقدام اور جدید عقلی علاج کی ضرورت ہے، خاص طور پر دنیا کو درپیش خوراک کا بحران اور عرب ممالک پر اس کے منفی اثرات، موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی، سلامتی اور استحکام کا حصول اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا۔عزت مآب نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ کووڈ-19 وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں جو کچھ حاصل کیا گیا ہے اس پر برقرار رکھنا ہی کوئی حل نہیں ہے۔ بلکہ صحت کی صلاحیتوں کی تعمیر کو جاری رکھنا ضروری ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ہمارے ممالک کسی بھی وباء یا وبائی امراض سے متعلق مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے کے لیے مضبوط ہیں۔آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بارے میں عزت مآب نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، پائیدار ترقی کی حمایت کرنے، اور اس فوری مسئلے سے نمٹنے کے لیے تمام تر کوششیں کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ آپ نے اس جانب اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات اگلے نومبر میں ایکسپو سٹی دبئی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) کے فریقین کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ جہاں یہ توانائی کے شعبے میں ایک منظم، ٹھوس اور منصفانہ منتقلی کو تیز کرنے، اور موسمیاتی فنانسنگ کے طریقہ کار کو تیار کرنے کے لیے بڑی سرگرمی اور رفتار کے ساتھ اس کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کی COP28 کانفرنس پیرس معاہدے کے اہداف سے وابستگی کو جاری رکھنے کے لیے صحیح راستے پر واپس آنے پر اتفاق کرنے اور ایسے موثر اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کے لیے مشترکہ کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم عالمی موقع کی پیدا کرتی ہے جو ایسے نتائج کا سبب بنتے ہیں جو آب و ہوا کی کارروائی میں بنیادی پیش رفت حاصل کرتے ہیں۔ جس میں پیرس معاہدے کے وعدوں پر عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے عالمی اسٹاک ٹیک کے نتائج پر کارروائی کرنا، اثرات پر قابو پانا، موافقت کے اقدامات کے چیلنجوں سے نمٹنا اور نقصان اور خساروں کے معاملات کی ضروریات کو پورا کرنا بھی شامل ہے۔عزت مآب نے (COP28) کانفرنس کے امور کی کامیابی میں عرب ممالک کے دوستوں کی شرکت اور تعاون کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا جس سے کہ خطے کے مستقبل کے استحکام اور خوشحالی اور موجودہ موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گیعزت مآب نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن کی بنیاد پر پرعزم قومی حکمت عملی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داری کی تعمیر اور بین الاقوامی تعاون کے پلوں کی وسائل پیدا کرنے کے ذریعے 2050 تک موسمیاتی غیرجانبداری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ موسمیاتی کارروائی مختلف شعبوں میں معیشت کو ترقی دینے اور متنوع بنانے کے لیے ایک موقع ہےعزت مآب نے کہا کہ ہماری معزز کونسل کے 159ویں اجلاس کے بعد سے اب تک، فلسطینی علاقوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچانے اور امن عمل کا راستہ رکنے کا خطرہ ہے لاحق ہورہا ہے۔ لہذا، ہم اس اہمیت کو سمجھ رہے ہیں کہ بین الاقوامی برادری سیاسی راستے کو آگے بڑھانے، امن عمل کی بحالی کے لیے خطرہ بننے والی تمام چیزوں کو ختم کرنے اور فلسطینیوں اور ان کے شہروں اور گاؤں کے خلاف تمام غیر قانونی طریقوں کو روکنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کو اولین ترجیح دے۔عزت مآب نے مسجد اقصیٰ پر بار بار حملوں کی متحدہ عرب امارات کی طرف سے مذمت کی بیان کی نیز اس کے لیے مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت کی بھی تجدید کی۔ بین الاقوامی قانون کے تحت یروشلم شہر میں مقدس مقامات اور اوقاف کی دیکھ بھال میں اردن کی ہاشمی سلطنت کے کردار کے احترام، نیز یروشلم شہر کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے لیے تمام فریقین کی وابستگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔عزت مآب نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کے موقف کا اعادہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 جون 1967کو سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آیا، نیز بین الاقوامی قانونی جواز اور عرب امن اقدام کی قراردادوں کے مطابق مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت قرار دیا گیا۔ آپ نے ایک مناسب ماحول پیدا کرنے پر زور دیا جو سنجیدہ مذاکرات کی طرف واپسی کی اجازت دیتا ہے جس کے نتیجے میں ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا امن حاصل ہو۔ اس سلسلے میں عرب جمہوریہ مصر اور دوست ملک مملکت اردن کے کردار کو آپ نے خوب سراہا۔یمن کے مسئلے کے تعلق سے عزت مآب نے یمن کی صدارتی قیادت کی کونسل کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت اور برادر یمنی عوام کے مفاد میں بحران کے حل کے لیے یمن کے سیاسی عمل تک پہنچنے میں دوست مملکت سعودی عرب کے اہم کردار کی تصدیق کی۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے اقوام متحدہ اور یمن کے لیے اس کے خصوصی ایلچی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا جاس کا مقصد مکمل طور پر جنگ بندی کے لیے ایک طریقہ کار تلاش کرنا اور دوست یمنی عوام کے لیے استحکام اور خوشحالی کا حصول ہے۔جہاں تک شام کی صورت حال کا تعلق ہے تو اس بارے میں عزت مآب نے 15 اگست 2023 کو قاہرہ میں شام سے متعلق عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کا امور خارجہ کے وزیر اور دوست ملک عرب جمہوریہ شام کے وزیر برائے خارجہ امور کے ساتھ ملاقات کے نتائج کا خیر مقدم کیا۔ جس کے دوران شامی حکومت کے ساتھ کمیٹی کے کام کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا، کیونکہ یہ بحران کے خاتمے اور شام میں سیاسی تصفیہ اور قومی مفاہمت کے حصول کے راستے میں ایک اہم محور ہے۔اس سلسلے میں عزت مآب نے شام کے بحران کے خاتمے کے لیے عرب یکجہتی کی اس رفتار کو برقرار رکھنے اور ہر وہ چیز حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس کی دوست ملک شامی عوام کی خواہش کرتے ہیں نیز یہ کہ شام کو اس کے عرب ماحول میں واپس لوٹنے میں مدد کی جائے۔سوڈان کے حوالے سے عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات برادر ملک سوڈان میں بحران کی پیش رفت پر گہری تشویش کے ساتھ عمل پیرا ہے۔ یہ سوڈان میں تنازعہ کے تمام فریقوں سے پرسکون ہونے، تحمل سے کام لینے، کشیدگی کو کم کرنے، بات چیت کے ذریعے بحران کے خاتمے کے لیے کام کرنے اور عبوری مرحلے کے ساتھ آگے بڑھنے کا مطالبہ کررہا ہے۔آپ نے فوری جنگ بندی کی ضرورت، شہریوں، شہری سہولیات اور انسانی امدادی میدانوں کے کارکنوں کی حفاظت اور متاثرہ علاقوں میں انسانی اور امدادی تعاون میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ نیز یہ کہ ایک قومی اتفاق رائے تک پہنچا جائے جو سوڈانی عوام کو مزید مصائب سے بچائے اور سوڈان میں مطلوبہ استحکام اور خوشحالی حاصل ہو۔لیبیا کے تعلق سے عزت مآب نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی صورت حال میں پیش رفت کے بارے میں متحدہ عرب امارات کی تشویش کا اظہار کیا۔ آپ نے اس نے تمام فریقوں سے کشیدگی کو کم کرنے،لڑائی بند کرنے، مذاکرات اور اختلافات کو حل کرنے کے پرامن طریقے اختیار کرنے، شہریوں، سرکاری ہیڈکوارٹرز اور املاک کی حفاظت اور انتہائی تحمل سے کام لینے کی طرف پھر سے دعوت دی۔انہوں نے روڈ میپ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جنگ بندی معاہدے کے نتائج کے مطابق لیبیا کی سلامتی، استحکام اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت کی تصدیق کی تاکہ انتخابات میں کامیابی اور دوست ملک لیبیا کے عوام کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی خواہشات کو یقینی بنایا جا سکے۔عزت مآب نے "اماراتی خلائی پروگرام" میں حاصل ہونے والی کامیابیوں میں عرب دوست عوام کی شرکت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا نیز یہ کہ قومی اور عرب کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے۔ واضح رہے کہ ایسا اماراتی خلاباز سلطان النيادی کی خلا میں پہلے طویل مدتی عرب مشن سے واپسی پر کیا گیا۔ آپ نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ ملک 2024 میں "محمد بن زید سیٹ MBZ-SAT" نامی سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو کہ سب سے بڑا اور جدید ترین سیٹلائٹ ہے۔ اس دوران آپ نے زور دے کر کہا کہ ملک اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر خلا کے میدان میں اپنی سائنسی شراکت کو بڑھاتا رہے گا۔عزت مآب نے برکس گروپ (BRICS) کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو گروپ میں مکمل رکنیت کی دعوت دینے کے فیصلے کو سراہا۔ آپ نے مملکت سعودی عرب، عرب جمہوریہ مصر اور دوسرے دوست ممالک کے بھائیوں کو مبارکباد پیش کی، جنہیں یکم جنوری 2024 سے رکنیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ آپ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات دنیا کے تمام ممالک اور لوگوں کی خوشحالی اور فائدے کے لیے گروپ کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔عزت مآب نے متحدہ عرب امارات کی سائنسی اور تکنیکی ترقی پر مبنی متنوع اور معلوماتی اقتصاد کی تعمیر، خطے اور دنیا میں اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری کو بڑھانے، اپنی معیشت کی مسابقت اور پائیداری کو جاری رکھنے اور نئے مواقع کی تلاش کرنے کے لیے کام کرنے کے عزم پر زور دیا۔ جیسا کہ یہ دنیا کے ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کے راستوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔ نیز یہ عالمی معیشت کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بناتا ہے، اور لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تیار کردہ بنیادی ڈھانچے اور لچکدار قانون سازی اور قوانین کی روشنی میں جن کو مملکت نے حال ہی میں 50ویں اور متحدہ عرب امارات کے صد سالہ 2071 کے منصوبوں کے اہداف کی روشنی میں متعارف کرایا ہے کے علاوہ ہے۔عرب لیگ کی وزارتی کونسل کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں اماراتی خلاباز سلطان النيادی کی خلاء میں طویل ترین عرب مشن جو 6 ماہ تک جاری رہا کے کامیاب ہونے میں تاریخی کامیابی پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی گئی۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں