ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے صدور کی موجودگی میں 50 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹریٹجک شراکت داری معاہدوں کا اعلان

جمعرات 20/7/2023

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایوادن نے متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کے قیام سے متعلق مشترکہ معاہدے کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں کئی معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا گیا جن میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عہد کیا گیا ہے۔

یہ اعلان اور تبادلے صدر ایرودان کے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی کے قصر الوطن میں ہوئے۔

50ارب 70کروڑ ڈالر مالیت کے کیے گئے معاہدوں کا مقصد متحدہ عرب امارات ترکیہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے فریم ورک کو متنوع بنانا اور اسٹریٹجک شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

جن معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا ان کی تفصیلات اس طرح سے ہے۔

• متحدہ عرب امارات کی حکومت اور جمہوریہ ترکیہ کی حکومت کے درمیان باہمی فروغ اور سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہ۔
• دونوں ممالک کے درمیان مطلوبہ افراد کی حوالگی کا معاہدہ۔
سول اور تجارتی معاملات میں قانونی اور عدالتی تعاون کامعاہدہ۔
• مجرمانہ معاملات میں باہمی قانونی مدد کا معاہدہ۔
مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیشن (جے ای ٹی سی او) کے قیام کا مشترکہ اعلامیہ۔
• جمہوریہ ترکیہ کی وزارت صنعت و ٹیکنالوجی اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت۔
• جمہوریہ ترکیہ کی وزارت صنعت و توانائی اور قدرتی وسائل اور متحدہ عرب امارات کی وزارت سرمایہ کاری کے درمیان توانائی اور قدرتی وسائل کے منصوبوں کو تیار کرنے کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ فریم ورک کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
• متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اورترکیہ کی سائنس، صنعت و ٹیکنالوجی کی وزارت اور ترکیہ کی خلائی ایجنسی کے درمیان تجارتی مقاصد کے لیے مشترکہ لانچ وہیکل کی صلاحیتوں کی ترقی پر مفاہمت کی ایک یادداشت۔
• متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی سرمایہ کار کونسل اور ترکیہ کے ایوان صدر کے سرمایہ کاری دفتر کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت۔
• یو اے ای توازن کونسل اور ترکیہ کی دفاعی صنعتوں کی ایجنسی کے درمیان دفاعی صنعتوں کے شعبے میں تزویراتی تعاون کی مفاہمت کی یادداشت۔
• اے ڈی کیو اور ترکی کے ایگزم بینک کے درمیان ایکسپورٹ کریڈٹ فنانسنگ کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت۔
• ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی (اے ڈی کیو) اور ترکیہ کی وزارت خزانہ و مالیات کے درمیان زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے علاقوں کی تعمیر نو کے مقاصد کے لیے سکوک میں سرمایہ کاری کی مفاہمت کی یادداشت۔
• ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) اور ترک پیٹرولیم کارپوریشن کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا معاہدہ۔
• ابوظہبی انوسٹمنٹ آفس اور ترکیہ کے ایوان صدر کے سرمایہ کاری دفتر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت۔

 

ٹول ٹپ