ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کا جاپانی وزیراعظم کا استقبال

منگل 18/7/2023

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج متحدہ عرب امارات کے اپنے سرکاری دورے کے آغاز پر جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کا استقبال کیا۔

ابو ظہبی شہرکے قصر الوطن میں شیخ محمد کے استقبال کے بعد متحدہ عرب امارات اور جاپانی پرچم لہراتے ہوئے بچوں کے ایک گروپ نے وزیر اعظم کیشیدا کا استقبال کیا۔

عزت مآب نے وزیر اعظم کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانے سنئے گئے اور دورے کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئ۔

ٹول ٹپ